پاکستان سپرلیگ 7:زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

0
49

کراچی: پاکستان سپرلیگ 7 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

باغی ٹی وی : کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی پشاور زلمی نے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں مکمل کیا ۔

191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے پشاور زلمی کو 21 گیندوں پر 43 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، لیکن اسی اسکور پر نوجوان یاسر خان 12 گیندوں پر 30رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے ٹام کوہلر کیڈمور نے 22 رنز کی اننگز کھیلی لیکن نواز نے دوسرا شکار کرتے ہوئے انہیں بھی آؤٹ کر دیا-

حیدر علی نے 21 گیندوں پر 19رنز کی اننگز کھیلی لیکن نواز نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بلے باز کی وکٹ حاصل کر لی 77 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد حسین طلعت کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے اور دونوں نے 81رنز کی شاندار شراکت قائم کی حسین نے صرف 29 گیندوں پر وو چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 52رنز کی اننگز کھیلی لیکن اس مرحلے پر جیمز فالکنر نے انہیں آؤٹ کر کے چوتھی کامیابی حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ زلمی کی قیادت شعیب ملک نے کی دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اس موقع پر عثمان قادر کو چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے تاہم آؤٹ ہونے سے قبل 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 73رنز بنائے ہیں۔

ابھی گلیڈی ایٹرز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے عثمان قادر کی دوسری وکٹ بن گئے افتخار احمد کچھ خاص نہ کر سکے اور 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نوجوان اسمیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 97رنز کی اننگز کھیلی لیکن اننگز کی آخری گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے۔

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں ہی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا دی انگلینڈ سے آئے اسمیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ 11ویں اوور میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے ٹیم کی سنچری بھی مکمل کرا دی۔

دوسرے اوپنر احسن خان نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی –


ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ’کل کے میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا‘ جبکہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن اچھی ہے بڑا ہدف دے کر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پچ رپورٹ کے مطابق آج کے میچ کی وکٹ گزشتہ روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ سے زیادہ خشک ہے اور اس وکٹ کے زیادہ ٹرن ہونے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 18 میچز کھیلے گئے ہیں ججن میں سے آٹھ میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 9 میں پشاور زلمی نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، وِل اسمیڈ، احسن علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نوز، سہیل تنویر، جیمز فالکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ۔

پشاور زلمی: شعیب ملک(کپتان)، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پیٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قادر

واضح رہے کہ زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا مثبت ہونے کی وجہ سے میچ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی بھی کورونا کے باعث میچ کا حصہ نہیں ہیں۔

Leave a reply