زمان پارک،ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا، بجلی معطل

0
317
zamanshel

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر کل شام سے گرفتاری کے لئے پولیس کا آپریشن جاری ہے تا ہم کارکنان کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو ابھی تک ناکامی کا سامنا ہے،عمران خان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراو کیا جاتا ہے تو پولیس کی جانب سے آنسو گیس، کے شیل پھینکے جاتے ہیں

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا ہے جس کے بعد سے زمان پارک کی بجلی معطل ہو کررہ گئی ہے، زمان پارک میں انٹرنیٹ پہلے سے ہی بند ہے، میڈیا رپورتس کے مطابق ٹرانسفارمر مبینہ طور پر پٹرول بم پھینکے جانے سے پھٹا، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا جارہا ہے پولیس کی جانب سے کارکنوں پر ربڑکی گولیاں بھی برسائی گئی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس ویڈیو کو تحریک انصاف والے سیدھا فائر کہہ کر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں،

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

زمان پارک کی جانب آنے والی تمام سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک دونوں جانب سے 64 افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں 54 پولیس اہلکار اور 10 شہری شامل ہیں 51 پولیس اہلکار سروس ہسپتال اور تین میو ہسپتال میں لایا گیا ہے ۔

Leave a reply