انسدادِ دہشت گردی عدالت: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف زمان پارک میں پولیس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے صنم جاوید کی مقدمہ میں درخواست ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے صنم جاوید کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ،انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا ،وکیل نے کہا کہ صنمجاوید کو بار بار نئے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے، صنم جاوید کی ضمانت منظور کی جائے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ صنم جاوید اور دیگر کارکنان زمان پارک کے باہر پولیس پر پیٹرول بم پھینکے،زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا پولیس کی گاڑیاں جلائی گئی ،صنم جاوید نے زمان پارک کے باہر انگیز تقاریر کیں اور کارکنان کو پولیس پر حملہ کے لئے اکسایا،
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا
واضح رہے کہ صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے،صنم جاوید نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت میں انکے خلاف دو مقدمات ظاہر کرتے ہوئے تیسرے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ،عدالت آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے.
آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،








