عمران خان کی زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
37
آڈیو لیکس،عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونیکا ڈر

عمران خان کی زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کی زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے اور اس کی سماعت لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کل کریں گے. خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک آپریشن کیخلاف درخواست دائر کی تھی واضح رہے کہ زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ 18 مارچ کو زمان پارک آپریشن قانون کے منافی کیا گیا ہے.


درخواست فواد چوہدری نےایڈووکیٹ اظہرصدیق کی وساطت سے دائر کی، جس میں آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی آپریشن اورچیف سیکرٹری کوفریق بنایا گیا ہے۔ جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سےعدالت کےاحکامات کی حکم عدولی کی گئی جبکہ عمران خان کےگھر کےدروازےغیر قانونی طور پر توڑ دئیے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
علاوہ ازیں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کویقین دہانی کرائی گئی تھی کہ باہمی مشاورت سے لائحہ عمل اپنایا جائے گا لیکن جس طریقےسےآپریشن کیا گیا یہ آرٹیکل 23 ،24 ، 09 اور 14کی خلاف ورزی ہے جبکہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ داران کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ کیونکہ پولیس نے توہین عدالت کی تھی اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی چلائی جائے.

Leave a reply