زمان پارک،پولیس عمران خان کے گھر کے اندر داخل

park

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا ہے

زمان پارک میں آپریشن کے دوران پولیس نے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس نے زمان پارک سے بر آمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ،آئی جی پنجاب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ زمان پارک آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ مزاحمت کی گئی پولیس والوں پر پیٹرول بم سے حملے کیے گئے، شر پسند عناصر کے خلاف کیسز بھی درج کیے گئے تھے،پولیس نے ایکشن لیا ، نو گو ایریا کو کلیئر کیا،

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ عدالت نے واضح کہا کہ تفتیش کے عمل کو نہیں روکا جاسکتا،عدالت نے کہا اندر جانے کے لیے سرچ وارنٹ ہونا چاہیے، ہائی کورٹ نے کلیئر کیا کہ آپ کا حق ہے میرٹ پر تفتیش کریں، ہم نے جیو ٹیگنگ اور جیو فینسنگ، انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پررپورٹ تیار کی، علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد مزاحمت کرنے والے افراد کو گرفتار کیا، دوپہر 12 بجے کے قریب سرچ وارنٹ حاصل کیا، لیڈر شپ سے رابطہ کیا، انہوں نے کہا ہم وہاں نہیں ہیں ،ابھی بھی پولیس اہلکار زمان پارک میں موجود ہیں ، جہاں تک گئے اسلحہ برآمد کیا گیا،زمان پارک میں بنکرز بنائے گئے وہاں پٹرول بم تیار کیے جاتے تھے اور وہ پٹرول بم رینجرز کی گاڑیوں رینجرز اہلکاروں اور پولیس کیخلاف استعمال کیے گئے زمان پارک سے ملنے والے اسلحہ اور پٹرول بم کا پرچہ اسی طرح اسکے خلاف درج ہوگا جس طرح جس سے منشیات ملتی ہیں پرجہ اسی کیخلاف درج ہوتا ہے، زمان پارک سے 16 راٸفلیں برآمد پی ٹی آٸی کے متعدد شدت پسند گرفتارکر لئے گئے،گرفتار شدت پسند ATC عدالت میں پیش کٸے جاٸینگے

دوسری جانب فواد چودھری کا کہنا ہے کہ زمان پارک سے پولیس فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئی پولیس نے عمران خان کے گھر کے بسکٹ تک نہیں چھوڑے یہ ہے سرچ وارنٹ ،مکمل نقصان کا اندازہ لگا کر پرچہ دیں گے،اسلام آباد سے لاہور تمام شہر اس وقت بحران میں مبتلا ہیں،عمران خان کے گھر پر حملہ ناقابل قبول ہے ،اس پر احتجاج ہو گا،

زمان پارک آپریشن کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں شر پسند اور کالعدم تنظیموں کے لوگ موجود تھے،نوگو ایریا کو کلیئر کروانے کے لئے یہ کارروائی کی گئی ہے،پولیس پر فائر کیا گیا، شرپسند عناصر موجود تھے، وہاں سے جو چیزیں اور اسلحہ ملا، وہ آئی جی پنجاب قوم کے سامنے رکھیں گے،عمران خان ملک میں افرا تفری اور فتنہ چاہتا ہے،ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے باہر کرنا چاہیے،آج بھی پولیس نے غیر مسلح ہوکر اس ایریا کوکلیئر کرایا ،آج کا مقدمہ درج کیا جائے گا، اسلحہ، پٹرول بم، ملے، بم بنانے کا طریقہ کار اور بھی بہت سامان ملا، عمران خان اور انکے سینئر ساتھی جو اس معاملے کو دیکھ رہے تھے انکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا،

زمان پارک ، عمران خان کے گھر میں پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی، تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہےکہ زمان پارک میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی موجود ہیں،پولیس کا زمان پارک میں آپریشن جاری ہے ،تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے کہا ہے کہ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ،بشریٰ بی بی گھرمیں اکیلی ہیں ،چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے

عمران خان کے گھر، زمان پارک لاھور کے لیے سرچ وارنٹ جاری کئے گئے تھے، جس کے بعد پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ کا سرچ وارنٹ لے کر زمان پارک آئے،اے ٹی سی لاہور کے انتظامی جج نے سرچ وارنٹ جاری کیے،گھر کے اندر داخل ہوتے وقت خواتین پولیس اہلکار ساتھ تھیں،

عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ زمان پارک پہنچ گئی ہیں ،انکا کہنا تھا کہ زمان پارک میں بچوں اور خواتین کے علاوہ کوئی نہیں ہے اب دیکھتے ہیں قانون کیا کرتا ہے،بشریٰ بی بی زمان پارک میں موجو د ہیں ،

لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست فواد چوہدری نےایڈووکیٹ اظہرصدیق کی وساطت سے دائر کی، جس میں آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی آپریشن اورچیف سیکرٹری کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سےعدالت کےاحکامات کی حکم عدولی کی جا رہی ہے، عمران خان کےگھر کےدروازےغیر قانونی طور پر توڑ دئیے گئے۔دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کویقین دہانی کرائی گئی کہ باہمی مشاورت سے لائحہ عمل اپنایا جائے گا، جس طریقےسےآپریشن کیا گیا یہ آرٹیکل 23 ،24 ، 09 اور 14کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ داران کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

قبل ازیں لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر تحریک انصاف کے کارکنان نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا، پولیس نے بھی فوری ایکشن لیا اور زمان پارک سے 20 کے قریب کارکنان کو گرفتار کر لیا ،پولیس کی جانب سے لاؤڈ سپیکر پر اعلان کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 نافذ ہے کارکنان منتشر ہو جائیں، اگر پولیس نے شیلنگ کی تو مقامی رہائشی افراد کے لئے مشکلات ہو گی،پولیس نے زمان پارک کے قریب پلاٹوں میں بنائی گئی خیمہ بستیوں اور کارکنان کے کیمپوں کو اکھاڑنا شروع کر دیا ہے

قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت پیشی کے لئے اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں تو دوسری جانب لاہور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی ہے ،زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں، زمان پارک جانے والے راستے بھی بند کر دیئے گئے ہیں، بکتر بند گاڑی بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے،زمان پارک سے ملحق ٹھنڈی سڑک پر پولیس کے تازہ دم دستے پہنچے ہیں ہر قسم کی ٹریفک کو بھی کنٹینر لگا کر روک دیا گیا ہے، مبینہ اطلاعات کے مطابق زمان پارک میں پولیس آج آپریشن کرے گی، پولیس کو خدشہ ہے کہ زمان پارک میں کالعدم تنظیموں کے افراد موجود ہیں،سی سی پی او لاہور اور دیگر افسران زمان پارک پہنچ گئے ہیں، واٹر کینن بھی زمان پارک کے باہر پہنچا دی گئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماﺅں اورکارکنوں کی گرفتاریاں متوقع ہیں، پولیس کی جانب سے کینال روڈ، دھرم پورہ، مال روڈ انڈر پاس کو بند کردیا گیا،مال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ،مال روڈ کے متعدد مقامات کو کنٹینر لگا بند کر دیا گیا ہے

تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ زمان پارک پر ایک بار پھر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں. عمران خان عدالت پیشی پر جا رہے ہیں اور پیچھے سے دہشت گرد زمان پارک پر حملہ آور ہیں. لندن پلان پر عمل کے لیے کتنا گریں گے؟

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حاضری کاتمام قانونی عمل مکمل کر لیا گیا ہے، زمان پارک اور جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں،تحریک انصاف کا جلسہ ضرور ہوگا،ابھی لاہور واپسی سے متعلق مشاورت کریں گے،لاہور میں پولیس کی جانب سے حالات بہت خراب کیے جا چکے ہیں،

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ پر توڑ پھوڑ کی گئی،پولیس نے گھر میں موجود خواتین کا احترام بھی نہیں کیا،ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے اور انصاف مل کررہے گا،پولیس نے زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کا خیال نہیں کیا ہم عدالت جا رہے ہیں،زمان پارک میں پولیس نے غنڈہ گردی کی ہے، جو مرضی کرلیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے الیکشن ہوں گے انہیں الیکشن کی صورت میں اپنی شکست نظر آرہی ہے،زمان پارک میں جو کچھ ہوا مریم نواز اور رانا ثنااللہ کے کہنے پر ہوا ہے،

واضح رہے کہ عمران خان آج صبح زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے، کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کے ساتھ اسلام آباد چلی گئی تھی ، عمران خان آج عدالت میں پیش ہوں گے

دوسری جانب ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں پولیس اہلکاروں کے سر پھاڑے گئے عدالتی نظام کا مذاق اڑایا گیا،ریاست پر حملہ آوردہشت گرد کو ضمانت کا بنڈل پیکج ملا۔ ریاست کے لئے زخم کھانے والوں کو پیغام ہے کہ فارن ایجنٹ گھڑی چور آئین، قانون اور نظام عدل سے بالا تر ہے،دہشتگردعمران نے پٹرول بم پولیس اوررینجرز پر نہیں عدالتی احکامات پر پھینکے ہیں

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Comments are closed.