کورٹ صحافی قیوم صدیقی نے اپنی ٹوئیٹ مین دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ “زمان پارک سے گرفتار ملازم نے پولیس کو بتایا ہے کہ دس ایم پی اے کی ٹکٹوں کے عوض کالے دھن کا کیش 50کروڑ روپیہ زمان پارک کے تہہ خانہ سے غائب ہو گیا ہے جبکہ سینئر صحافی قیوم صدیقی نے مزید لکھا کہ اظہر مشوانی نے خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے پراپرٹی ٹائیکون کی عطیہ کردہ کمائی غائب ہونے پر عمران خان سیخ پا ہیں”


تاہم اس کے جواب میں تحریک انصاف کے متحرک کارکن ڈاکٹر ارسلان خالد نے لکھا کہ زمان پارک میں نہ تو کوئی تہہ خانہ ہے اور نہ کوئی ۵۰ کروڑ اور نہ کسی کا یہ بیان ہے۔ بالکل ہی کھسک گئے ہیں. علاوہ ازیں تحریک انصاف کی حامی خاتون جویریہ صدیق نے لکھا کہ "وقت بدلتے دیر نہیں لگتی کل کو ایسے بیان جاتی عمرہ یا بلاول ہاؤس کے لئے بھی آئیں گے۔ نا ہی سیاست دانوں کو عقل رہی ہے نا ہی میڈیا بات کی گہرائی تک جارہا ہے۔”


مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ


ایک اور ٹوئیٹر صارف نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ "اظہر مشوانی کے غائب ہونے کے تانے بانے یہاں سے جڑے ہوئے ہیں” علاوہ ازیں اس دعویٰ پر سلمان درانی نامی پی ٹی آئی کارکن نے لکھا کہ "جیسے صدیق جان کی گرفتاری کے کھرے حسن ایوب سے ملتے ہیں بالکل اسی طرح اظہر مشوانی کے اغواء کا تعلق اس ٹویٹ سے کہیں نا کہیں ضرور ہے۔”

Shares: