کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں اپنی ساتھی اداکارہ زارا شیخ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی ہے-
باغی ٹی وی : میکال ذوالفقار نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ماضی میں ان کی زارا شیخ سے بہت اچھی دوستی تھی، کیا اس میں کوئی حقیقت ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میکال ذوالفقار نے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی بات ہے، جب ا ن کی عمرلگ بھگ 20 یا 21 سال کےدرمیان تھی اور زارا شیخ بھی ان سے کچھ بڑی تھیں، دونوں کے درمیان تقریباً تین سال کا فرق تھا۔
اداکار نے بتایا کہ وہ انگلینڈ سے پاکستان واپس آئے تھے، اور چونکہ ان کا بچپن انگلینڈ میں گزرا تھا، وہاں وہ اکثر گوری لڑکیوں سے ملے تھے، پاکستان آ کر جب انہوں نے زارا شیخ سے ملاقات کی، تو ان کا مشرقی انداز ان کے لیے نیا اور دلچسپ تھا، جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے وائس آف امریکا کے ملازمین کی برطرفیاں شروع کردیں
میکال ذوالفقار نے وضاحت دی کہ انہوں نے زارا شیخ کے ساتھ کئی پروجیکٹس پر کام کیا، لیکن بدقسمتی سے زارا شوبز کی دنیا میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکیں اور انکا کیریئر زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکاحالانکہ وہ ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ تھیں اور ان میں بےشمار صلاحیتیں تھیں، زارا کی آواز بہت اچھی تھی، اور وہ اس معاملے میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے، کیونکہ خود انہیں بھی موسیقی سے بہت شغف تھا یہی وجہ تھی کہ دونوں کی دوستی بہت مضبوط ہوئی، تاہم یہ تعلق زیادہ عرصہ تک برقرار نہ رہ سکا اور بعد میں دونوں کی ملاقات بھی نہیں ہو سکی۔
پیش نہ ہونے پر گرفتاری کی دھمکیاں،تفتیشی نہ آئے تو کچھ نہیں، علیمہ خان