نومئی مقدمات، زرتاج گل، اعظم سواتی کی ضمانت میں توسیع

0
238
zartaj

نومئی مقدمات، اعظم سواتی اور زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی

نو مئی کے مقدمات کی سماعت فیصل آبادکےسیشن جج نے کی،تحقیقاتی افسر عبدالجبار عدالت پیش ہوئے ، اعظم سواتی اور زرتاج گل بھی عدالت میں موجود تھے،سیشن جج نے تحقیقاتی عبدالجبار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ ملزمان کو شامل تفتیش کیوں نہیں کرتے؟آج ہی ملزمان کو شامل تفتیش کریں اور آئندہ سماعت پر تفصیلات فراہم کریں،عدالت نے زرتاج گل اور اعظم سواتی کو ساڑھے 12بجے انویسٹیگیشن انچارج کے دفتر پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت میں 22 مئی اور زرتاج گل کی یکم جون تک توسیع کردی،

9 مئی کا دن کیسے منانا ہے، پارٹی قیادت بتائے گی،زرتاج گل
عدالت پیشی کے موقع پر زرتاج گل کا کہنا تھا کہ 10 مئی کا جلسہ پرامن ہوگا،9 مئی کا دن کیسے منانا ہے، پارٹی قیادت بتائے گی،ہمیں 9 مئی کی مد میں بہت تکالیف دی گئیں، عمران خان نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے،خواتین کا کیا حال ہے جو جیلوں میں بلاوجہ قید ہیں،سزائیں بس کردیں عمران خان کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، عمران خان جس کو چاہیں واپس لیں یہ وہ فیصلہ کریں گے،زبردستی پریس کانفرنس کرنے سے پارٹی کے لوگوں کا دل تو نہیں بدلا،

9 مئی کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں، اعظم سواتی
اعظم سواتی نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سنبھالنا ہے، جمہوریت کو آگے لے کر جانا ہے تو خدا را، اب ظلم بند کریں، ظلم کے ضابطے ختم ہونے چاہئے، آج کسان رو رہے ہیں کسان کو لوٹا گیا ہے،مہنگائی ، بے روزگاری دیکھ لیں، ہمارے ورکر، قیادت گرفتار ہے، ،فیصلہ ساز دیکھیں کہ کیا آپ نے اسی طرح ملک کو تباہ کرنا ہے یا ملک کو چلانا ہے،پھر رول آف لا کے مطابق قانون کے تابع ہونا پڑے گا، کوئی قانون سے بالا تر نہیں، آج جو ظلم ہو رہا جگہ جگہ سے لوگ اٹھ رہے، آج وکلا رول آف لا کے لئے نکلے ہیں، ملت اسلامیہ کا لیڈر عمران خان جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہے، پرسوں عمران خان نے کہا موت ہی رہ گئی ہے جس کے لیے وہ تیار ہیں،قانون کی حکمرانی اب ناگزیر ہوگئی ہے،پورے نظام کو کہا تھا جب یہ آگ آپ کے بیڈ روم تک پہنچے گی تب پتا چلے گا، ہم مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کو بھی دعوت دے رہے ہیں، 9 مئی کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں، عمران خان کے سب سے زیادہ قریب ہوں انہوں نے ایسا کبھی نہیں کہا،جوڈیشل کمیشن 9 مئی پر بننا چاہیئے،آرمی اور شہدا ہماری جان ہیں،9مئی کرنے والوں کو بے نقاب کرنا اب ضروری ہوگیا ہے،9مئی کے ایجنڈے پر کام کرنے والے پاکستانی نہیں بھارتی یا اسرائیلی ہوسکتے ہیں،

ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

Leave a reply