ضمانت خارج ہونے پر ڈکیتی کے 13 مقدمات میں ملوث ملزم سپریم کورٹ سے گرفتار

0
35
نیب کا رویہ غیرذمہ دارانہ،سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سپریم کورٹ

ضمانت خارج ہونے پر ڈکیتی کے 13 مقدمات میں ملوث ملزم سپریم کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست خارج کر دی ، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری کا قانون میں کوئی ذکر ہی نہیں ،ضمانت قبل ازگرفتاری کا راستہ عدالتی فیصلے کے ذریعے 1948 میں نکالا گیا، ضمانت قبل ازگرفتاری اسی صورت ہوتی ہے اگر مقدمہ بظاہر بدنیتی پر مبنی ہو، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ ملزم پر چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کے 13 مقدمات ہیں، ضمانت قبل ازگرفتاری خاص حالات میں ملنے والی رعایت ہے،عادی ملزم کو خصوصی رعایت نہیں دی جا سکتی،

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

قبل ازیں سپریم کورٹ میں چمن جیل میں قید قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی سپریم کورٹ میں دوران سماعت ملزم کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا.عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایچ آئی وی کا متاثرہ شخص جیل کے دیگر قیدیوں کیلئے نقصان دہ نہیں،وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ چمن جیل میں علاج معالجے کا مناسب انتظام نہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ملزم کو پھیپھڑوں کے علاوہ دوسری بیماریاں بھی ہیں،

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پارٹی کہتی ہے دوسرا میڈیکل بورڈ بنا کر ملزم کی صحت کا جائزہ لیا جائے،نیا میڈیکل بورڈ یہ بتائے کیا چمن جیل میں علاج کا مناسب انتظام ہے؟عدالت نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے معاملہ بلوچستان ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ہائیکورٹ ملزم کی درخواست ضمانت کا فیصلہ کرے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمہ نمٹا دیا

Leave a reply