ضلع ایبٹ آباد اور ضلع ہریپور کے پولیس افسران کی کرائم میٹنگ کا انعقاد

0
29

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کی زیر صدارت ضلع ایبٹ آباد اور ضلع ہریپور کے پولیس افسران کے کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ڈی پی او ایبٹ آباد ظہوربابر آفریدی، ڈی پی او ہریپور کاشف ذوالفقار،ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق احمد، ایس پی انوسٹی گیشن ہریپور مجیب الرحمن کے علاوہ دونوں اضلاع کے سرکل ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔

ڈی پی اوز نے اپنے اپنے ضلع کے لاء اینڈ آرڈر اور ایس پیز انوسٹی گیشن نے شعبہ تفتیش کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے ضلع ایبٹ آباد اور ہریپور کے لاء اینڈ آرڈر صورتحال، ایف آئی آر کے اندارجات اور کرائم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس افسران کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سرکل ڈی ایس پیز اپنے اپنے سرکل کے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریوں کی بھرپور کوشش جاری رکھیں ور تمام عدم گرفتار ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کی جائے۔

زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے تاکہ اصل مجرمان کو سزائیں دلوائی جا سکیں۔کار لفٹنگ، سٹریٹ کرائم میں ملوث مجرمان، قتل کے عدم گرفتار ملزمان، چوری و ڈکیتی میں ملوث مجرمان جن کی گرفتاری اب تک نہیں کی گئی جلد از جلد پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں اور 87,88 CrPCکے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔

رمضان المبارک میں بازاروں شاپنگ مالز، مساجد اور دیگر اہم مقامات سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں،۔ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہاکہ ضلع ایبٹ آباد اور ہریپور کے کئی علاقے ایسے ہیں جو کہ اپنے متعلقہ تھانہ سے انتہائی مسافت پر ہیں اور لوگوں کو اپنے تھانہ تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں جن کی حدود کو دیگر تھانوں کے ساتھ ملحق کرنے کی ضرورت ہے اس پر کام کیا جائے اور جو علاقہ تھانہ سے زیادہ مسافت پر ہیں ان کو دیگر قریبی تھانوں کے ساتھ ملحق کرنے کی ضرورت ہے اس پر تفصیلی سروے کیا جائے

اور رپورٹ ریجنل آفس بجھوائی جائے تاکہ اس کے حدود اربع کو تبدیل کر کے عام عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور لوگوں کی تھانہ اوراپنی پولیس تک رسائی کو آسان بنایا جاسکے۔تمام پرائیویٹ ہاسٹل اور ہوٹلوں میں رہائش پذیر اشخاص کا مکمل بائیو ڈیٹا متعلقہ تھانہ میں اندراج ہونا چاہیے اور ایس ایچ او صاحبان کو ہدایت کی جائے کہ وہ وقتاً فوقتاً ایسے مقامات کو چیک کرتے رہیں جن میں مشکوک و جرائم پیشہ افراد کی رہائش و موجودگی متوقع ہو۔

Leave a reply