زمبابوے کرکٹ اور ٹی 10 سپورٹس کا ابھرتے کرکٹر کی تلاش، تربیت کا پروگرام

0
73
Cricket

لاہور قلندر، زمبابوے کرکٹ اور ٹی 10 سپورٹس نے ابھرتے کرکٹر کی تلاش اور ان کی تربیتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں زمبابوے کرکٹ زمبابوے میں پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام پی ڈی پی کا انعقاد کرے گا جس کا مقصد ایسے ہونہار کھلاڑیوں کی شناخت کرنا ہے جو مستقبل میں ستارے بننے کے خواہش رکھتے ہیں۔

جبکہ لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمین رانا نے کہا کہ ٹی 10 گلوبل اسپورٹس اور زمبابوے کرکٹ کے ساتھ غیر معمولی کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے کام کرنا بہت خوشی بات ہے ۔ لاہور قلندرز ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ تعاون زمبابوے کے کرکٹرز کے لیے اعلیٰ سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے ایک واضح راستہ ہموار کرے گا کیونکہ ہماری پی ڈی پی سے شاہین آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف اور زمان خان نے پاکستانی کرکٹ میں جگہ بنائی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛

خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری

پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش کا ہمارا سفر 8 برس قبل شروع ہوا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ زمبابوے میں اس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے ۔

Leave a reply