ضمنی انتخابات 2018 کے ووٹر لسٹوں کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن کا عدالت میں بیان

high court

پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

صوبائی الیکشن کمیشن نے عدالت میں پیش ہو کر ووٹر لسٹوں سے متعلق یقین دہانی کرا دی، صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخابات 2018 کے ووٹر لسٹوں کے مطابق ہی ہو رہے ہیں, عدالت نے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی

شہری منیر احمد نے اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر ، صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا تھا، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کر دی ہے,ووٹر لسٹوں میں تبدیلی خلاف قانون ہے,کئی زندہ لوگوں کے ووٹوں کو مردہ قرار دیکر ووٹ ختم کر دیا گیا ہے,الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے, صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے,لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو تمام ووٹرز کے ووٹ اصل جگہ پر بحال کرنے کا حکم دے

قبل ازیں زندہ ووٹرز کو مردہ ظاہر کرنے اور بڑی تعداد میں ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقلی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن پنجاب کو تحریری جواب داخل کرنے کو ہدایت کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کردی عفالتی حکم پر الیکشن کمشنر پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار کےوکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جان بوجھ کرزندہ ووٹرز کو مردہ ظاہرکیا بڑی تعداد میں ووٹوں کو دوسرے حلقوں میں ٹرانسفر کر کے دھاندلی کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،دو رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن، تحریک انصاف کو 14 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی

مسلم لیگ نواز نے منصور عثمان اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ،وکیل ن لیگ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پی ٹی آئی کے 5 اراکین کا مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ دیا ہے، سنگل بنچ کا فیصلہ آئین کی غلط تشریح کی بنیاد پر کیا گیا ہے20 منتخب اور 5 مخصوص نشستوں پر نکالے گئے اراکین کے بعد اسمبلی کی نامکمل ہے،مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی تعداد کی بنیاد پر ہونا آئینی تقاضا ہے،سیاسی جماعتوں کی تعداد مکمل ہوئے بغیر مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے، دو رکنی بنچ لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم کرے،انٹرا کورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے،

Comments are closed.