سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

0
43

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

باغی ٹی وی :” آئی سی سی کرکٹ” کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم مشکل میں پڑ گئی۔ سری لنکن ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں کورونا کا شکار کھلاڑیوں میں دھنجایا ڈی سلوا،پیسر آسیتھا فرنینڈو اور جیفری ویندرسے شامل ہیں-

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریزکا انعقاد تین شہروں میں ہونے کا امکان

کورونا کے باعث تینوں کھلاڑی کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے تینوں کھلاڑی گال میں پہلے ٹیسٹ میں نمایاں تھے۔

گال میں آسٹریلیا کے خلاف 8 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کو کووڈ-19 کے مزید تین کیسز نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ7 روز کے دوران سری لنکا کے 5 کرکٹرز کورونا کا شکار ہوئے ہیں اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انجیلومیتھیوز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جس پر انہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا تھا انجیلو میتھیوز کے بعد سری لنکا کے اسپنر پراوین جے وکراما کورونا میں مبتلا ہو ئے تھے۔

اگرچہ سابق کپتان اینجلو میتھیوز کی واپسی سے ٹیم کو تقویت ملے گی، جو انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔ میتھیوز پہلے ٹیسٹ کے دوران کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے بعد میچ سے باہر ہو گئے تھے ، ان کے متبادل کے طور پر اوشادا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

اسکواڈ کے دیگر تمام ارکان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میزبان ٹیم نے اسپنر لکشن سنداکن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اسی مقام پر پہلا ٹیسٹ 10 وکٹوں سے ہارنے کے بعد سری لنکا فی الحال دو میچوں کی سیریز میں 1-0 سے پیچھے ہے۔ سیریز میں برابری کرنے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے کچھ اہم پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ایک فتح ان کے لیے اہم ہوگی۔

نیوزی لینڈ‌ کرکٹ بورڈ کا مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ

Leave a reply