عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے، شہباز گل کا دعویٰ

0
57

عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے، شہباز گل کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال ہونے والے جہاز کے پائیلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں۔ لگتا ہے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں آپ کے سامنے۔ آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں۔لیکن قوم کا خوف دور ہو چکا۔اب سب نامعلوم، معلوم ہیں

ایک اور ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب کے جہاز کو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں-پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینے پر دھمکیاں دی گئیں۔زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی۔اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائیلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے

بابر اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پائلٹس کو ابھی سنگین دھمکیاں ملی ہیں۔ جن خدشات کا اظہار میں نے کچھ دن پہلے کیا، اُس کے مزید ثبوت سامنے آگئے ہیں۔ تازہ ثبوت انتہائی خطرناک ہیں۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے اِس کا سختی سے نوٹس لے۔ عمران میں پورے پاکستان کی جان ہے، اُس کا بال بھی بیکا نہیں ہونا چاہیئے۔

عمران خان کے خلاف جب عدم اعتماد جمع ہو چکی تھی اور انہیں تحریک انصاف کے ہی اراکین اسمبلی چھوڑ چکے تھے تو انہوں نے اپنی حکومت بچانے کے لئے آخری حربہ غیر ملکی سازش کا رچایا، تا ہم وہ بھی کامیاب نہ ہوا، عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور عمران خان سے وزیراعظم کی کرسی شہباز شریف نے چھین لی، عمران خان وزارت عظمیٰ کی کرسی ختم ہونے کے بعد مسلسل غیر ملکی سازش کا الزام لگا رہے ہیں تا ہم قومی سلامتی کمیٹی اس بات کو واضح کر چکی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، جب عمران خان غیر ملکی سازش اور خط کا دعویٰ کر رہے تھے اسوقت بلاول زرداری نے یہ بھی کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے یہ خط لکھوایا اور اسکو پھر غیر ملکی سازش کہا گیا،

عمران خان اقتدار ختم ہونے کے بعد دوبارہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے لئے بے چین ہیں، اقتدار ختم ہونے سے پہلے عمران خان نے بیرونی خط کا ڈرامہ رچایا، پھر کہا مجھے قتل کر دیا جائے گا،پھر گرفتاری کے ڈر سے بنی گالہ چھوڑ کر کے پی میں چلے گئے، ضمانتیں کروائیں اور پھر بنی گالہ آئے، اب عمران خان کی جماعت کے مرکزی رہنما شہباز گل جو پراپیگنڈے اور انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرنے کے بارے میں مشہور ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، دھمکیاں کس نوعیت کی دی گئیں اور کیا کہا گیا اس ضمن میں کچھ نہیں بتایا گیا،

تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

Leave a reply