نئی دہلی: بھارت میں پولیس نے زیادتی کے بعد لڑکی کی لاش کے ٹکڑے کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر بال رامپور میں 18 سالہ خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی لاش کی بے حرمتی کے بعد اسے گنے کی کھیت میں پھینک دیا، پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتول گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ تھی بعد ازاں اس کی لاش ٹکڑوں میں مقامی کھیت سے ملی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے چپلوں اور کپڑوں کی مدد سے اپنی بیٹی کی شناخت کیا، تفتیشی افسران سنتوش نامی ملزم سے تفتیش کررہے ہیں، جلد مکمل حقائق سامنے آجائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں برکی تھانے کی پولیس نے 12 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا،ملزم قاری امجد نے مدرسے میں پڑھنے آئی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھیں۔
مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار
ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی ہدایت پر برکی پولیس نے کارروائی کی ایس پی عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوری ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
قبل ازیں لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے نا زیبا حرکات کرنے والے استاد کوگرفتارکرلیا گیاتھا پولیس کا کہنا تھا کہ 15 پرکال موصول ہونےکےبعد غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنےوالےمدرسےکےاستاد کو گرفتار کیا تھا-
ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا تھا کہ ملزم قاری حیات نے مدرسے میں زیرتعلیم 13سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھی۔ اطلاع ملنے پربچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا تھا-








