کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زرافہ پالنے پر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر میں زرافہ پالنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایسی صورتحال دیکھ کر میرا دل دکھ رہا ہے-

باغی ٹی وی :شنیرا اکرم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موجود زرافے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’راچی کی ایسی صورتحال دیکھ کر میرا دل رو رہا ہے،کراچی جیسے شہر میں ایسا ہونا ناقابلِ برداشت ہے۔


ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ کیا تم مجھ سے مذاق کر رہے ہو امیروں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ انہیں جو چیز پسند ہو وہ اسے کرنے کے اہل بھی ہوں ، جنگلی جانوروں کو صرف اپنی خوشی کیلئے یوں گھر میں قید کرنا درست نہیں۔


انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں جنگلی جانوروں کے رہنے کا طریقہ یہ نہیں ہے-

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک شہری نے گھر میں زرافہ پالا ہوا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے کنزرویٹر جاوید مہر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 7 ماہ قبل مالک کو زرافہ رہائشی علاقے میں نہ رکھنے کی ہدایت کی تھی، زرافہ کو فارم ہاؤس پر رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

جاوید مہر نے کہا کہ مالکان کے پاس زرافہ رکھنے کا کوئی لائسنس بھی نہیں ہے۔ ڈیفنس انتظامیہ یا رہائشیوں کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

جاوید مہر نے کہا کہ ڈیفنس اتھارٹی کے اپنے قوانین اور پالیسیاں موجود ہیں۔

کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہی پرشوبز ستارے برہم

محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر جلد نئے ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

Comments are closed.