اختیارات کا ناجائز استعمال ،نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو دوبارہ طلب کر لیا
زلفی بخاری کو 9 جنوری صبح 11بجے نیب راولپنڈی دفتر پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا،نیب نوٹس میں کہا گیا کہ زلفی بخاری بحریہ ٹاؤن سے خریدی گئی زمین کا ریکارڈ ہمراہ لائیں،زلفی بخاری القادر یونیورسٹی کی زمین سے متعلق بھی ریکارڈ پیش کریں،
نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ القادر یونیورسٹی کو ملی زمین میں زلفی بخاری کا کردار اہم ہے، بحریہ ٹاؤن اور القادرٹرسٹ کے درمیان معاملات مبینہ طور پر زلفی بخاری نے طے کرائے ،اس سے پہلے بھی نیب راولپنڈی نے اسی کیس کے سلسلے میں القادر یونیورسٹی سے متعلق ریکارڈ طلب تھا، زلفی بخاری کو ماہ دسمبر میں بھی طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی نیب کے سوالوں کا جواب دیا تھا، جس کے بعد نیب نے اب دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پیش ہو کر جواب جمع کروائیں
زلفی بخاری عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہیں اور اب تو انکی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ آڈیو لیکس بھی ہو چکی ہیں جس کے بعد زلفی بخاری خبروں میں ان ہیں، زلفی بخاری کو نیب نے پہلے بھی طلب کیا تھا،تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے
یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی کی زمین جہلم کے علاقے سوہاوہ کے نواحی قصبے بکرالا میں ظاہر کی گئی ، نیب کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ 176 کنال 14 مرلے زمین جو ظاہر کی گئی ہے اس کی خریداری کی رسیدیں بھی پیش کی جائیں
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع