جو کام نہیں کرے گا، بدل دیا جائے گا، وزیراعظم ایک بار پھر کابینہ بدلنے کو تیار

جو کام نہیں کرے گا، بدل دیا جائے گا، وزیراعظم ایک بار پھر کابینہ بدلنے کو تیار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سائیکل ،بھینس اور گائے چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتا،عالمی برادری کو چاہیے کہ کشمیرمیں مظالم کا نوٹس لے،جب تک بھارت 5 اگست کے اقدامات کوواپس نہیں لیتا،بات چیت نہیں کرینگے ،طاقتورکو قانون کے نیچے لانا ایک جہاد ہے،مافیا کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہا ہے،سی ڈی اے کوسارا نظام آن لائن کرنے کی ہدایت کی ہے،آٹومیشن نظام سے کرپشن کم ہوگی اورعوام کوریلیف ملے گا،بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں نے ڈپلومیسی کی حد تک زبردست کام کیا ہے ،سفارتخانوں سے متعلق جوبات کی وہ براہ راست نشرنہیں ہونی چاہیے تھی ،سفارتخانوں سے متعلق جوبھی شکایات ہوں گی آپ پورٹل پردرج کرسکتے ہیں،،لاک ڈاوَن سے ہمارے جیسے اورسرکاری ملازمین پرکوئی فرق نہیں پڑے گا ،لاک ڈاوَن سے مزدورمتاثرہوتے ہیں،ٹیم کے 11کھلاڑی سب سپر اسٹار نہیں ہوتے،ٹیم میں کچھ لوگ اچھا کام کرتے ہیں،جووزرا اچھا کام نہیں کرینگے انہیں تبدیل کردیا جائے گا،کچھ وزرا بہت اچھاکام کررہے ہیں،قبضہ گروپ طاقتورپرہاتھ نہیں ڈالتے صرف غریبوں کی زمینوں پرقبضہ کرتے ہیں کچھ سابقہ وزرا،ایم این اےاورایم پی اے نے بھی زمینوں پرقبضے کیے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ تمام شہروں میں آنے والا ہے،کراچی میں پانی مسئلہ بہت سنگین ہے،اگرلاہورمیں راوی سٹی منصوبہ نہیں بناتے تووہاں بھی پانی کامسئلہ پیدا ہوگا بغیرماسٹرپلان کے جب شہر پھیلتے جائیں گے توپانی کامسئلہ پیدا ہو گا ،ان لوگوں کیلئے گھربنانے کی کوشش ہورہی ہے جواپنا گھرنہیں خرید سکتے، بیرون ملک تنخواہ دارطبقے کو گھربنانے کیلئے بینک قرضہ دیتے ہیں،پاکستان میں پہلی باربینک اب لوگوں کو گھر بنانے کیلئے قرضہ دے رہے ہیں،چند بینک اس حوالے سے بہت اچھا کام کررہے ہیں، ایک خاص بینک بنایا جائے گا جوصرف گھربنانے کیلئے قرضہ دے گا،کنسٹرکشن کمپنیوں کیلئے بھی ٹیکس کم کیا ہے،این سی اوسی نے کوروناصورتحال میں بہترین کام کیا ہے عیدکی چھٹیوں پرسخت احتیاط کی ضرورت ہے،

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس سب کچھ تھا، کرکٹ کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں گیا،دنیا کی تاریخ جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپرگئی،دنیا کی تاریخ میں جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپر گئی، بہترین معاشرے میں قانون غریب کوتحفظ دیتا ہے،ریاست مدینہ اس لیےعظیم ریاست بنی کیونکہ اس میں قانون سب کیلئے برابرتھا،حضرت علی کا قول ہے کہ کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں،سائیکل اوربھینس گائے چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتا،جب ملک کا سربراہ اورطاقتورلوگ چوری کرتے ہیں توملک تباہ ہوجاتا ہے،ایک ہزارارب ڈالرہرسال غریب ملکوں سےچوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتا ہے، کمزو اور طاقتور ایک ہی قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، جسٹس منیرکے ایک فیصلے سے انصاف کا نظام متاثر ہوا،نوازشریف کے دورمیں سپریم کورٹ پرڈنڈوں سے حملہ کیا گیا ،جسٹس منیرنے طاقتور کے حق میں فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کیے بغیرترقی نہیں کر سکتے

مافیازکا مقابلہ کرکے جیت کردکھاؤں گا،وزیراعظم

Comments are closed.