ایل پی جی 200 روپیہ فی کلو قیمت پنجاب ایپلیکیشن ناکام

0
77

قصور
حکومت بنے 18 ماہ گزر گئے مگر گورنمنٹ پھر بھی قیمتوں میں استحکام لانے سے قاصر ایل پی جی 200 روپیہ فی کلو فروخت غریب روٹی پکانے سے بھی قاصر
تفصیلات کے مطابق قصور میں ایل پی جی لیکوڈ پیٹرولیم گیس کی قیمتیں 170 روپیہ سے 200 روپیہ فی کلو تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں
قصور کے آس پاس کے دیہات تو دور کی بات پورے شہر قصور میں بھی ابھی تک سوئی گیس دستیاب نہیں جس کے نعم البدل کے طور پر لوگ ایل پی جی استعمال کرتے ہیں مگر افسوس کہ قیمت پنجاب نامی ایپلیکیشن پر ایک نہایت ضروری چیز کا ذکر تک موجود نہیں جس کا فائدہ اٹھا کر ڈیلر اور دکاندار حضرات ایل پی جی 170 روپیہ سے 200 روپیہ تک فروخت کر رہے ہیں واضع رہے کہ دسمبر کے شروع میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 110 روپیہ تھی مگر چند ہی دنوں میں 90 روپیہ فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور مذید ستم کہ لوگوں کو فوری ایل پی جی مل بھی نہیں رہی دکاندار کہتے ہیں ہمیں بلیک میں مل رہی ہے ساری صورت حال کی خرابی کا باعث قبل از سیزن چیزیں ذخیرہ کر لینا اور پھر سیزن آنے پر اپنی مرضی کے ریٹ کے مطابق بیچنا ہے اور ایسا مالدار حضرات ہی کرتے ہیں غریب تو دو وقت کی روٹی کھانے سے قاصر ہے
شہریوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے اور عوام پر رحم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ لوگ صرف دو وقت کی روٹی پکا کر کھا سکیں

Leave a reply