وہاڑی : بروقت امدادی کاروائی نے مزدور کی جان بچا لی

0
57

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورےوالا حاجی شیر روڈ 39 ای بی میں کنواں کھودتے 40 فٹ گہرائی میں ایک مزدور مٹی کا تودہ گرنے سے دب گیا۔ ریسکیو 1122 بورےوالا کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں کو روانہ کر دیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مریض کو کنویں میں ہی فرسٹ ایڈ دی اور تقریباً 50 منٹ کے آپریشن کے بعد مزدور کو کنویں سے نکال لیا۔ کنویں میں پھنسے مزدور کو تحصیل ہیڈ کوارٹر بورےوالا منتقل کیا

Leave a reply