مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے...

صحت میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اور چیلنجز.تحریر:ملک سلمان

مریم نواز شریف کے میو ہسپتال والے وزٹ سے...

صدرزرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی تیار

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا...

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروکا 10 سالہ بچی سے زیادتی، قتل کے واقعہ کا نوٹس

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا سمندری میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کا نوٹس، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی
چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے سمندری میں 10 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو مقتولہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ نے کہا کہ سمندری میں 10 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو فیصل آباد کی ٹیم مقتولہ بچی کے لواحقین سے رابطہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔مقتولہ بچی کو مکمل انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدکے اٹلی میں 2022ء گلوبل کولیبو ریٹو آرگنائزیشن کی جانب سے گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد واپسی پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو کے افسران اور عملہ نے لاہورایئرپورٹ پر چیئرپرسن کا شاندار استقبال کیا۔ایم پی اے نیلم حیات اور بورڈ آف گورنرز کے ممبران بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ کا حصول پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے انہیں کام کا موقع دیا اور ہمیشہ سپورٹ کیا۔ میں یہ ایوارڈ پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔چیئرپرسن نے ا س موقع پر اپنی ٹیم کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ ا ن کی ٹیم کے کام کی بدولت انہیں یہ ایوارڈ ملا۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مزید احسن طریقے سے خدمات سرانجام دوں گی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan