20 سال بعد امریکا کا افغانستان سے انخلا ہوا تھا جس میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری امریکہ لے جائے گئے-

باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افغان مہاجرین میں 1450 افغان بچے ایسے ہیں جنہیں والدین کے بغیر ہی امریکا لے جایا جا چکا ہے، اور اب یہ شاید کبھی اپنے والدین سے نہ مل پائیں۔

طالبان نے کابل پر قبضہ نہیں کیا بلکہ انہیں دعوت دی گئی تھی ،حامد کرزئی

کیلیفورنیا میں افغان امریکن ڈاکٹر سبرینا پیرینو نے کہا کہ یہ خیال حیران کن اور خوفناک بات ہے کہ اس وقت ایک ہزار سے زائد بچے اپنے خاندان کے بغیر ہیں، اور یہ کہ وہ ممکنہ طور پر تنہا محسوس کر رہے ہیں اور خوف محسوس کر رہے ہیں۔

ڈرون حملہ،کسی امریکی فوجی یا عہدیدار کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی ،امریکا

وکلاء کا کہنا ہے کہ بہت سے بچوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ افغانستان سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن افراتفری میں وہ الگ ہو گئےجبکہ کچھ کا کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم دھماکے کے دوران اپنے والدین سے رابطہ ٹوٹ گیا اور ان کے والدین میں سے کچھ دہشت گردی کے حملے میں زندہ نہیں بچ سکے۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے فیملیز کا کہنا تھا کہ یہ بچے افغانستان کے بدلتے حالات سے پہلے ہی خوفزدہ تھے اور اب وہ اپنے مستقبل کو سوچ کر پریشانی کا شکار ہیں۔

عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

دوسری جانب طالبان نے پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں،لاکھوں افغان ملک سے نقل مکانی کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کے لئے یہ ایک مثبت پیش رفت ہے طالبان کی وزارت داخلہ میں پاسپورٹ جاری کرنے والے محکمے کے سربراہ عالم گل حقانی نے بتایا تھا کہ تمام تکنیکی مسائل دور کر دیے گئے ہیں اوراب ان افراد کے پاسپورٹ کا اجراء شروع ہو جائے گا، جنہوں نے پہلے سے درخواستیں دے رکھی ہیں جبکہ نئی درخواستیں 10 جنوری سے جمع کرائی جا سکتی ہیں پاسپورٹ کے اجرا کو طالبان کی جانب سے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کیے گئے عہد کے تناظر میں ایک ٹیسٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے درمیان اہل افراد کو ملک سے جانے کی اجازت دی جائے-

یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل

واضح رہے کہ 2001 میں 9/11 حملوں کے بعد امریکہ کی زیرِ قیادت افواج نے افغانستان پر حملہ کر دیا تھا اگرچہ امریکہ کو اس حملے کی وجہ سے افغانستان کے خلاف محاذ کھولنا پڑا۔ جس کے بعد کچھ علاقوں کا مکمل کنٹرول امریکہ کے پاس چلا گیا تھا بالآخر 20 سال کے بعد افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا گیا ہے جس میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری امریکہ لے جائے گئے لیکن طالبان کی حکومت سے فرار کے خواہشمند ہزاروں افغان اور سیکڑوں امریکی شہری افغانستان میں ہی رہ گئے۔

اقوام متحدہ میں سفیر کی تعیناتی کے لئے طالبان کی دوبارہ درخواست

پینٹاگون نے ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ القاعدہ کے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد امریکا کی شروع کی گئی جنگ کے 20 برسوں میں پہلی مرتبہ افغانستان میں امریکی فوج کا کوئی ایک رکن بھی موجود نہیں ہے ‘شکستہ دل’ وہ لفظ تھا جسے امریکی میرین جرل فرینک میکنزی نے امریکا کی طویل ترین جنگ سے واپس جانے سے منسلک جذبات بیان کرنے کے لیے استعمال کیا۔

کابل: طالبان نے پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر ديئے

جنرل میکنزی نے کہا تھا کہ اس روانگی سے بہت سے دل ٹوٹے ہیں، جو کوئی جانا چاہتا تھا ہم ہر ایک کو نہیں نکال سکے لیکن میرے خیال میں اگر ہم مزید 10 روز بھی رہتے تب بھی ہر ایک کو نہیں نکال سکتے تھے۔

تاہم امریکی افواج نے جانے سے قبل 70 سے زائد طیاروں، درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور کابل ایئرپورٹ پر داعش کے راکٹ حملوں کو روکنے والے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بنادیا۔

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات

ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا

Shares: