سیالکوٹ :ملکے کلاں سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی صوبہ سندھ سے بازیاب،ملزم گرفتار

ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ مغویہ سے زبردستی زیادتی بھی کرتا رہا

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ملکے کلاں سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی صوبہ سندھ سے بازیاب،ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق تھانہ مراد پور پولیس کی کاروائی،ملکے کلاں سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی صوبہ سندھ سے بازیاب۔ ملزم گرفتار
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ ملکے کلاں سے سعود طیب کے ہمراہ 15 سالہ معصوم سکینہ نامی لڑکی کو اغوا کر لیا واقعہ کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مراد پور انسپکٹر میاں عبدالرزاق کو لڑکی بازیاب کروانے کا کہا جس پر پولیس ٹیم نے ساتھی ملزم طیب کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم سعود کی تلاش میں پولیس نے میانوالی۔فیصل آباد۔ملتان اور خانیوال میں چھاپے مارے تاہم چالاک ملزم وہاں سے بھی فرار ہو جاتا جسے پولیس نے نواب شاہ سندھ سے گرفتار کیا اور اسکے قبضہ سے مغویہ معصوم سکینہ کو بازیاب کروا لیا گیا ملزم سے تفتیش جاری ہے ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ مغویہ سے زبردستی زیادتی بھی کرتا رہا

Leave a reply