ای پے پنجاب کے ذریعے کتنے ارب روپے ٹیکس ریونیو وصول ہوا، رپورٹ جاری

0
33

ای پے پنجاب کے ذریعے کتنے ارب روپے ٹیکس ریونیو وصول ہوا، رپورٹ جاری

باغی ٹی وی : ”ای پے پنجاب” کے ذریعے 5 ماہ سے کم وقت میں 1 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو وصول کر لیا گیا۔ یہ بات پنجاب آئی ٹی بورڈ کے تحت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین اظفر منظور‘ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف و دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ای پے پنجاب ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے آن لائن سہولت ملنے سے ٹیکسوں کی ادائیگی میں تیزی آ ئی ہے۔

ای پے پنجاب منصوبہ‘پی آئی ٹی بی اور محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے گزشتہ برس 4 اکتوبر کو شروع کیا گیاجسکے تحت پانچ سرکاری محکموں کے 13 ٹیکس ایک کلک پر ادا کئے جا سکتے ہیں۔ایپ سے ٹوکن ٹیکس‘ وہیکل رجسٹریشن‘پراپرٹی ٹیکس و دیگر کی فوری ادائیگی ممکن ہو گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عنقریب تعلیمی اداروں کی داخلہ فیس‘ لائسنس فیس‘ ای چالان وغیرہ بھی ایپ سے جمع کرائے جا سکیں گے۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورکا کہنا تھا کہ ڈیبٹ‘ کریڈٹ کارڈ‘ موبائل والٹس جیسے ادائیگی کے نئے چینلز کو شامل کرنے سے ریونیو کے حصول میں مزید تیزی آئیگی۔

Leave a reply