پنجاب میں‌ کرونا سے مزید 22 اموات، مریض بھی تیزی سے بڑھنے لگے

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کا اضافہ ہوا ہے،پنجاب میں بھی بڑی تیزی سے کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1184 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد پنجاب میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد26240 ہو گئی ہے، لاہور میں 727، ننکانہ 8، قصور 11، شیخوپورہ 7، راولپنڈی 77، گوجرانوالہ 74 اور سیالکوٹ میں 47نئے کیس سامنے آئے۔ ناروال 1، حافظ آباد 3، ملتان 73، خانیوال 9، وہاڑی 3،فیصل آباد74، چینوٹ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان میں 12 نئے کیس سامنے آئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق سرگودھا 3، بہاولپور 4، ڈی جی خان 4، مظفر گڑھ 36، ساہیوال 7، پاکپتن میں 1 نیا کیس سامنے آیا۔ کورونا وائرس سے 22 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد497 ہو چکی ہیں۔

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک 239173 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد6124 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں

واضح رہے کہ سیکرٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وبا سے محفوظ نہیں ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے 15 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورت حال کے حوالے سے سمری ارسال کی گئی تھی

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے شہریوں کے سیمپل لیے گئے، عمومی طور پر لیے گئے سیمپلز میں 5 اعشاریہ 18 اور اسمارٹ سیمپلنگ میں 6 اعشاریہ 01 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے

میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

Leave a reply