بھارتی موسیقارواجد خان کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار افسوس

پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر بھارتی میوزک کمپوزر واجد خان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ واجد خان کے انتقال کی افسوسناک خبر نے ہم سب کو ایک جھٹکا دیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار و اداکار علی ظفر بھارتی میوزک کمپوزر واجد خان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ واجد خان کے انتقال کی افسوسناک خبر نے ہم سب کو ایک جھٹکا دیا ہے۔


گلوکار و اداکار نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ واجد خان کو ایک خوشگوار بلند حوصلہ افزا اور خوشگوار انسان ، موسیقی کے بارے میں انتہائی شوقین اور ہنستے مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ یاد کروں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے وہ دن یاد ہے جب واجد خان نے فلم ’چشم بدور‘ کے لیے گانا ’ڈھچکاؤں‘ کمپوز کیا تھا۔


دوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر وجد خان کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنے بھائی اور بہت ہی پیارے دوست واجد کو کھو دیا۔ واجد میرے بھائی آپ نے اچھا نہیں کیا۔ بھائی کے اور بھی بہت سی مکالمے باقی تھے۔ بہت جلد چلا گیا ، کیوں بھائی?۔ اللہ آپ کی روح کو سکون دے میرے بھائی اورآپکے خاندان کو طاقت عطا فرمائے

واضح رہے کہ واجد خان 43 سال کی عمر میں آج انتقال کر گئے ہیں وہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور علاج کے لئے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے- واجد علی خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹےتھے، واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا۔

واجد خان کی موت پر راحت فتح علی کا خان جذباتی پیغام

واجد خان کی موت پر بالی وڈ شخصیات کا افسوس کا اظہار

بالی وڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر کرونا کی وجہ سے جاں بحق

Leave a reply