دو اپارٹمنٹس سے 26 لاشیں برآمد

0
41

دو اپارٹمنٹس سے 26 لاشیں برآمد

روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کے دوران حملے سے متاثرہ ایک علاقے میں دو اپارٹمنٹس سے 26 لاشیں ملی ہین

خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے قصبے بوروڈینکا کے دو اپارٹمنٹس سے 26 لاشیں نکالی گئی ہیں، جن کی شناخت کاعمل جاری ہے یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ صرف شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے یہاں کوئی فوجی تنصیبات نہیں ہیں ،نہتے شہری جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو روس نشانہ بنا رہا ہے، روس کلسٹر بموں اور ہیوی ملٹی پل راکٹ لانچرز کا استعمال کر رہا ہے

قبل ازیں یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 410 لاشیں برآمد ہوئی تھیں، غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے قصبے بوچا میں ایک اجتماعی قبرسے 410 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں بوچا روسی فوج کے زیرقبضہ تھا جس کا کنڑول حال ہی میں یوکرینی فوج نے دوبارہ حاصل کیا ہے۔ یوکرینی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے بوچا میں سیکڑوں شہریوں کوقتل کیا ہے ہلاک شہریوں کی تعداد کا پتا لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

اجتماعی قبرسے لاشیں ملنے کے بعد یوکرین نے عالمی عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے یوکرین کے صدر ولا دیمیرز یلنسکی نے بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین میں نسل کشی کررہا ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بوچا میں شہریوں کے قتل کو ہولناک اور ناقابل قبول قراردیا ہے فرانسیسی صدر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا جبکہ روس کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا

علاوہ ازیں نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کئی سال تک جاری رہ سکتی ہے اور اس کے بہت دور رس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق برسلز میں نیٹو اتحادیوں کے وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی علامات نہیں ملیں کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا یوکرین پر مکمل قبضے کا منصوبہ تبدیل ہو گیا ہے۔ پیوٹن کا یوکرین کا مکمل کنٹرول سنبھالنے اور انٹرنیشنل آرڈر دوبارہ لکھنے کا منصوبہ ابھی تک ختم ہوا لہٰذا ہمیں ایک طویل جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے

امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق

یوکرینی جوڑے نے روسی حملے کے دوران کی شادی،پھر اٹھائے ملک کیلیے ہتھیار

روسی حملے کے بعد کیف میں بچے نے باتھ روم میں پناہ لے لی

یوکرین اورروس کے درمیان امن مذاکرات شروع،یوکرینی صدر نے بڑا مطالبہ کر دیا

روس کے یوکرین پر حملوں میں شدت،یوکرینی فوج کا یونٹ تباہ

یوکرین میں بھارتی طلبا کے ساتھ بدسلوکی،ویڈیو وائرل،مودی پر اپوزیشن کی تنقید

روسی حملے کے بعد یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

یوکرین سے زندہ لوگوں کو لانا مشکل،لاش تو ویسے بھی جہاز میں زیادہ جگہ گھیرتی ہے،رکن اسمبلی کا بیان

روس یوکرین جنگ نے تیل مزید مہنگا کر دیا

Leave a reply