تیتر، تلیئر، تلور، چڑیوں، کبوتر اور سؤر کے 20غیرقانونی شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی صوبہ میں غیرقانونی شکارکی مکمل بیخ کنی کیلئے دی جانیوالی ہدایات کے پیش نظر محکمہ کا ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت جنگلی جانوروں وپرندوں کے غیرقانونی شکا ر کیخلاف جاری گرینڈ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے اور جس کے نتیجے میں لاہور شہر سمیت صوبہ کے مختلف مقامات سے تیتر، تلیئر، تلور، چڑیوں، کبوتر اور سؤرکے 20غیرقانونی شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے
اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع اٹک سید عثمان الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کتوں کے ساتھ جنگلی سؤر اور جنگلی کبوتروں کا شکار کرنیوالے سات افراد کو موقع پر گرفتار کرکے انہیں مبلغ ستاسی ہزارروپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع چکوال مرزا عابد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تیتر کے پانچ شکار ی گرفتار کرکے انہیں مبلغ ستر ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع خانیوال میاں منیر احمد نے کبیر والا سے چڑیوں اور تلیئر کے دو شکاری گرفتار کرکے انہیں بیس ہزار روپے جرمانہ کیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع جہلم عمران احمد نے وائلڈلائف سٹاف کے ہمراہ ائیر گن کیساتھ تیتر کا ناجائز شکار کرنے والے دو شکاریوں کو گرفتار کرکے بذریعہ محکمانہ معاوضہ عدالت بیس ہزار روپے جرمانہ کیااور ائیر گن بحق محکمہ ضبطگی عدالتی فیصلہ پر ضبط کرلی۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع راجن پور نے وائلڈلائف سٹاف روجھان کے ہمراہ نایا ب پرندے تلور کے غیر قانونی شکار میں ملوث ایک شکا ری کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ایسی ہی ایک دیگر کامیاب کارروائی کے دوران لاہور شہر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور بابر عمران کی سربراہی میں وائلڈلائف انسپکٹر سیف اللہ اور وائلڈلائف واچر عابد نے ایک چڑی فروش کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم کو ایک ہزار روپے جرمانہ کرکے پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کروا دئیے۔
تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟
خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار
چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت
اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار
دوسری جانب سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان نے فوری طور پر محکمہ تحفظ جنگلی حیا ت و پارکس پنجاب کے پانچ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز مدثر حسن کو ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی جبکہ وہاں او پی ایس پر تعینات محمد رمضان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی کی خالی آسامی پر تعینات کردیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف مینجمنٹ جنید عالم اسماعیل کو او پی ایس بنیادوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز لاہور، اوپی ایس پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف ملتان ریجن محمدنوید طارق کو خالی آسامی پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف (او پی ایس)ساہیوال ریجن تعینات کردیا ہے اور ملتان ریجن میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف کی خالی آسامی کا چارج ڈائریکٹر وائلڈلائف اینڈ پارکس ساؤتھ پنجاب محمد سلیم اختر کو تین ماہ یا ریگولر پوسٹنگ تک تفویض کیاگیا ہے۔ ان نئے تقرر وتبادلوں پر تمام افسران اور سٹاف نے نیک خواہشات کااظہار کیاہے ا ور امید ظاہر کی ہے کہ نئے آنیوالے افسران صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے مزید کام کریں گے۔