Month: 2023 فروری

  • نہ ماہرہ نہ سجل ، میں بنوں گی مینا کماری ، میرا کا دعوی

    نہ ماہرہ نہ سجل ، میں بنوں گی مینا کماری ، میرا کا دعوی

    لالی وڈ اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک دعوی کیا ہے اور وہ دعوی ہے مینا کماری بننے کا. کافی دن سے یہ خبریں چرچا کررہی ہیں کہ فلم پاکیزہ کا ریمیک بننے جا رہا ہے اور اس میں ماہرہ خان اور سجل علی کو مینا کماری کا کردار آفر کیا گیا ہے تاہم ان کی طرف سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں‌ہوئی کہ انہیں مینا کماری کا کردار آفر ہوا ہے. لیکن فلمسٹار میرا نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ وہ مینا کماری بنیں گی ، انہوں نے کہا کہ پاکیزہ بنانے والے فلم میکرز سے میرے معاملات فائنل ہو چکے ہیں ، میں مینا کماری کے کردار کو نبھانے کےلئے تیاری بھی کررہی ہوں، دوسری طرف انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم پاکیزہ میں دیگر کاسٹ کونسی ہو گی اس بارے میں ان کو آگاہی نہیں ہے. میرا سے جب یہ سوال ہوا کہ

    آپ کو معلوم ہے کہ مینا کماری کے کردار کے لئے ماہرہ خان کا نام بھی مارکیٹ میں چل رہا ہے تو اس پر میرا نے کہا کہ مجھے اس بارے میں نہیں‌ پتہ. میرا نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں مینا کماری کا کردار کرنے کے لئے اپنی جان لگا دوں اور مجھے یہ بھی امید ہے کہ میرے مداح مجھے اس کردار میں ضرور پسند کریں گے.

  • اگر حکومت چاہے بھی تو عوام کوریلیف نہیں دے سکتی،،مریم نواز

    اگر حکومت چاہے بھی تو عوام کوریلیف نہیں دے سکتی،،مریم نواز

    ن لیگی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا

    اجلاس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کارکن ہی جماعت کی اصل طاقت اور سرمایہ ہوتے ہیں،ایسی جماعت کا حصہ ہونے پر فخر ہے جس کی قیادت بھی شیر ہے اور کارکن بھی خود کو پارٹی کا کارکن سمجھتی ہوں، آپ کا ساتھ ہی پارٹی کی طاقت ہے،تنظیمی دوروں کا مقصد آپ سے مشاورت اور تجاویز کا حصول ہے، تنظیمی جائزہ ضروری ہے تاکہ جماعت کی قوت میں مزید اضافہ ہو، پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جاوں گی کارکنوں کی بات سننا ہی جمہوریت ہے،کارکن کی طر ح کام کرکے مجھے تسلی ہوئی ہے ،نوازشریف آنے والے چند ہفتوں میں وطن واپس آئیں گے،عمران خان کو اقتدار کی کرسی تک پہنچنے کیلئے بیساکھیوں کی ضرورت تھی،ہم صرف حقائق پر بات کرینگے، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت سے نکلتے ہی تنقید شروع کردی،صحافیوں کیساتھ آج بھی کھڑی ہوں، ٹکٹ کنفرم ہونے تک نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے ،ن لیگ بیساکھیوں کا سہارانہیں لے گی، کچھ لوگوں نے صحافت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے،ہم پی ٹی آئی کا طرز رویہ نہیں اپنا ئیں گے تمام طبقات کو رضاکارانہ طور پرآگے آنا چاہیے،اگر ملک میں آج مہنگائی ہے تو عمران خان کی وجہ سے ہے،جب سے لندن سے آئی ہوں عوام کےبیچ میں ہوں عوام کو پتہ ہے کہ 4 سال ملک کس کے پاس تھا،نوازشریف دور میں ملک ٹیک آف کررہا تھا توکس کو تکلیف تھی،آئی ایم ایف معاہدے نے حکومت کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں آئی ایم کا معاہدہ عمران خان نے کیا تھا، عمران خان اگر معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں تو عوام پر بوجھ نہ آتا ،اگر حکومت چاہے بھی تو عوام کوریلیف نہیں دے سکتی،اگر آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نوازشریف کے دیرینہ ساتھی ہیں،شاہد خاقان عباسی میرے بھائی اور ہمارے خاندان کا حصہ ہیں،شاہد خاقان عباسی سے متعلق مخالفین کو جو چاہیے وہ ان کو نہیں ملے گا،شاہد خاقان عباسی کہہ چکے کہ وہ مجھے کام کرنے کے لیے اسپیس دے رہے ہیں،میں شاہد خاقان عباسی سے خود ملاقات کروں گی ،ان سے دل کی باتیں کروں گی ،میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر سینئر سے رہنمائی لوں گی،ہماری حکومت 28 نومبر کے بعد شروع ہوئی، اگر کسی نے جرم کیا ہے تو کارروائی ہونی چاہیے،عمران خان کو توشہ خانہ یا فارن فنڈنگ پر سزا ملتی ہے تو اسے انتقام نہیں احتساب کہتے ہیں،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کا احساس ہے، انہوں نے 4 سال میں ملک کو تباہ کر دیا، انہوں نے 12سال اقتدار میں رہنے کا پلان بنایا ہوا تھا،پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا،عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،جب میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا تب بھی عوام میری طاقت تھی، نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے،

     بہاولپور کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں نوازشریف نے لند ن سے آپ کیلئے سلام بھیجا ہے،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

  • 41 سال کا ہوں مگر آپ میری اچھی صحت کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے. شعیب ملک

    41 سال کا ہوں مگر آپ میری اچھی صحت کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے. شعیب ملک

    41 سال کا ہوں مگر آپ میری صحت کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے. شعیب ملک

    بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میرا یقین کریں حالانکہ میں ٹیم میں اسوقت عمر میں سب سے بڑا ہوں مگر آپ میری اچھی صحٹ کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں. بی پی ایل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اسی لیے میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا.
    https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1620761381829050368-
    خیال رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز اپنی 41 ویں سالگرہ منانے والے شعیب ملک نے ٹیسٹ ڈیبیو 2001 میں بنگلادیش کے خلاف کیا تھا۔ اس کے علاوہ ون ڈے ڈیبیو 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2006 میں کیا تھا۔ شعیب ملک نے پاکستان ٹیم میں آخری ٹیسٹ میچ 2015 جب کہ آخری ون ڈے 2019 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2021میں کھیلا تھا۔
    https://twitter.com/MirzaSania/status/1619583085162659840-
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیرئیر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے ‘۔

  • ایمن کن تین چیزوں کے بغیر نہیں رہ سکتیں ؟‌

    ایمن کن تین چیزوں کے بغیر نہیں رہ سکتیں ؟‌

    ٹی وی اداکارہ ایمن خان جنہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، کیرئیر کے عروج پر انہوں نے اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی کرلی. شادی کے بعد وہ کسی بھی ڈرامے میں دکھائی نہیں دیں اور کم کم انٹرویوز دیتی ہیں حال ہی میں انہوں نے کافی عرصے کے بعد ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے کی ہیں کچھ دل کی باتیں . انہوں نے کہا کہ میں اپنے فون بیٹی اور شاپنگ کے بغیر نہیں رہ سکتی . ایک سوال کے جواب میں ایمن نے کہا کہ میاں بیوی ہیں جھگڑا ہو ہی جاتا ہے لیکن ناراضگی دونوں طرف بہت دیر کی نہیں ہوتی. انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں اور میں نے کبھی ان سے کسی قسم کی کوئی بھی بات نہیں چھپائی. مجھے لوگوں نے بہت محبت دی پیار دیا میں ان کی

    شکر گزار ہوں اس کے باوجود میں نے خود میں سٹارز والی کوئی بات نہیں رکھی ، سیٹ پر میں بالکل نارمل رویہ رکھتی تھی سب سے پیار سے بات کرتی تھی. خدا نے شہرت عزت دی میں اسکی شکر گزار ہوں اسلئے میری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ایسی بات منہ سے نکلےجس سے میرا رب مجھ سے ناراض ہوجائے.

  • شیخ رشید کی گرفتاری،توہین عدالت کی درخواست دائر

    شیخ رشید کی گرفتاری،توہین عدالت کی درخواست دائر

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشید شفیق کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، دائر درخؤاست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے گزشتہ روز شیخ رشید کو پولیس طلبی کا نوٹس معطل کیا عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،شیخ رشید کی رات گئے گرفتاری بھی کر لی گئی ، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں

    شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے، آج ہی عدالت میں درخؤاست کی سماعت ہو گی،

    دوسری جانب ایس ایچ او آبپارہ کچھ دیر میں شیخ رشید کو لیکر سیشن کورٹ کیلئے روانہ ہونگے ، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے، شیخ رشید کو شیخ رشید کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے رو برو پیش کیا جائے گا

    شیخ رشید کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو عمران خان کو مروانا چاہتا ہے، اس سلسلے میں تمام معلومات موجود ہیں جو وہ بتانے کے لیے تیار ہے، شیخ رشید نے تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا، وہ سابق صدر کو بدنام کرنا چاہتا ہے، ایسا کرکے شیخ رشید احمد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے لئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

  • عمران خان پاکستان ہی نہیں دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے، شرجیل میمن

    عمران خان پاکستان ہی نہیں دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے، شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان ہی نہیں دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہیں،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے آصف زرداری پر من گھڑت الزا ما ت لگائے گئے عمران خان یہ بتاسکتے ہیں کہ 2018 الیکشن جتوانے میں کس کس نے مدد کی ،کیاعمران خان قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ آرٹی ایس بٹھانے میں سہولت کارکون تھے؟کیاعمران خان بتا سکتے ہیں کہ آزاد ممبران کو جہازوں میں لانے کے کتنے پیسے دیئے گئے ،عمران خان بتا سکتے ہیں کہ توشہ خانہ کےتحفے کتنے میں لیےاور غلط رسید بنا کر کتنے میں بیچے ،عمران خان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کتنی بار ذاتی طور پر ملاقات کی کیاعمران خان بتا سکتے ہیں فارن فنڈنگ کے کتنےپیسے کہاں چھپائے؟کیاعمران خان بتا سکتے ہیں کہ ان کی بہن نے شوکت خانم کے پیسوں سے پراپرٹی نہیں بنائی

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں تحریک انصاف سندھ اسمبلی سے بھی مستعفی ہو تا کہ ضمنی انتخاب میں ان لوگوں کا مقابلہ کریں، عمران نیازی ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلا رہے ہیں،جو ایوان میں لے کر آئے عمران خان ان کیخلاف ہی سازش کررہے ہیں،کراچی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سب سے آگے ہیں، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا ہے،مراد علی شاہ نے سندھ حکومت سے متعلق جماعت اسلامی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی،عمران خان سندھ سے پیپلزپارٹی کا صفایا کرنا چاہتےتھے،پیپلزپارٹی نے کراچی میں اگر سیٹیں لیں ہیں تو کام بھی کیا ہے،پیپلزپارٹی کو کراچی کے عوام نے خدمت کرنے پر ووٹ دیا،

  • مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ عمران حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے. اسحاق ڈار

    مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ عمران حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے. اسحاق ڈار

    مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ عمران حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے. اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے۔ نیشنل اسلامک اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام معیشت میرے دل کےبہت قریب ہے، خواہش ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کریں، نیک عمل کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہوں گی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ سب کوشش کریں تو اسلامک بینکنگ نظام لانے میں کامیاب ہوں گے، سودی نظام رائج کرنے سے متعلق فیصلے کے خلاف بینکوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، ہم نے اقتدار میں آکر اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو ہدایت کی کہ اپیل واپس لیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    اسحاق ڈار نے کہا کہ 17-2016 میں پاکستان ترقی کررہا تھا، پاکستان کی شرح نمو 6 فیصد پر تھی اور دنیا میں 24ویں بڑی معیشت تھا لیکن آج ہم نیچے آکر دنیا کی 47 ویں معیشت ہیں۔ یہ 5 سال کے تجربوں کا اثر ہے، مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ بد انتظامی کا نتیجہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کو مشکلات سے نکالنا اور ترقی کی راہ سے نکالنا ہوگا، ہمیں سبق سیکھنا اور اللہ سے توبہ کرنی چاہیے۔

  • شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن کیلئے یورین سیمپل دینے سے انکار کردیا

    شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن کیلئے یورین سیمپل دینے سے انکار کردیا

    شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن کیلئے یورین سیمپل دینے سے انکار کردیا
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی مگر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا لیکن شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔

    نجی ٹی وی کے دعوے کے مطابق اسپتال ذرائع نے بتایا شیخ رشید احمد چاق و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے، شیخ رشید احمد نے ای سی جی کرانے سے انکار کیا۔ لہذا پولی کلینک اسپتال میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا میں نے کبھی نشہ کیا اور نا ہی شراب پی، میری جان کو خطرہ ہے۔

    خیال رہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے وقت ان سے شراب کی بوتل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ جیو نیوز نے ہولیس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سے گرفتاری کے وقت ان سے یہ سب چیزیں برآمد کیں ہیں تاہم جب باغی ٹی وی نے اس حوالے سے پولیس تصدیق کرنے کیلئے رابطہ کیا تو ان کے جواب میں تصدیق یا تردید واضح نہیں تھی اور کہا کہ ابھی یہ معاملہ تحقیقات میں ہے جس کے بعد ہی میڈیا کو واضح بتایا جائے گا.


    سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے لکھا کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود کہ شیخ رشید کو سوموار تک گرفتار نہیں کیا جائے گا راولپنڈی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا، اس ملک میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ ہے، اور ذرا برآمدگیاں چیک کریں۔ جبکہ اس حوالے سے شیخ رشید کے قریبی ذرائع نے دعویٰ‌کیا کہ یہ پولیس جھوٹ بول رہی ہے اور ایسا کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج ایف آئی آر کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر مقدمے میں ایک قابل ضمانت اور دو ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں۔ جبکہ شیخ رشید پر عائد دفعہ 120 نفرت انگیز تقریرکی قابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 6 ماہ قیدیاجرمانہ ہے، دفعہ 153 اےبغاوت پراکسانےکی ناقابل ضمانت دفعہ ہےجس کی سزا 5 سال قید ہے جب کہ دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانےکی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 7سال قید ہے۔یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پنڈی پولیس نے موٹر وے سے گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا تھا.

  • پشاور پولیس پر حملہ؛ خود کش کرنے والا حملہ آور پولیس وردی میں تھا. انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری

    پشاور پولیس پر حملہ؛ خود کش کرنے والا حملہ آور پولیس وردی میں تھا. انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری

    پشاور پولیس پر حملہ؛ خود کش کرنے والا حملہ آور پولیس وردی میں تھا. انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری

    انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ ہم نے وردی پہنی ہے مگر ہم بھی تو ایک انسان ہی اور ہم اپنے فرائض کی ادائیگی سے مکمل آگاہی ہیں جبکہ ہم ایک ایک شہادت کا بدلہ لیں گے اور ملوث دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے نیٹ ورک کو چاک کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں ثبوت کے ساتھ بات کروں گا، میں اور میرے جوان تکلیف میں ہیں، گزارش ہے کہ ہماری تکلیف میں اضافہ نہ کیا جائے، وردی اتاریں تو ہمارے بھی وہی معمول ہیں یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم بے حس ہیں، ہم عزت دار لوگ ہیں اور دکھ میں ہیں جن کا مرہم چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 دن میں شاید 3 گھنٹے سویا کیونکہ کام زیادہ تھے، ہم بھی انسان ہیں، اس ملک کے شہری ہیں، اس غم کا اظہار اپنے لوگوں سے کر چلا ہوں، ہم نے آواز بلند کی ہے کہ ہم ایک ایک شہید کا بدلہ لین گے، قربانیاں رائیگاں نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے نزدیک ہیں جو اتنی زیادہ شہادتوں کی وجہ بنا اور کے پی کا امن خراب کیا۔ معظم جاہ انصاری نے کہا کہ میرے بچوں کو احتجاج پر اکسانا میری تکلیف میں اضافہ کررہا ہے، مجھے میرے لوگوں کو ڈیل کرنے دیں ، مجھ سے زیادہ انہیں کوئی نہیں جانتا، 34 سال وردی میں گزار دیے میرے جوانوں کے غم میں اضافہ کرنا، انہیں گمراہ کرنا ، سڑکوں پر لانا کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا، ڈرون حملے کی سازش کی گئی، میڈیا نے دیکھا مسجد کی چھت زمین پر گری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسجد 50 سال قبل اپنی مدد آپ کے تحت بنائی گئی تھی، 50 فٹ بائی 50 فٹ کا گہرا ہول ہے اورنیچے ستون نہیں ہیں، دھماکا جب ہوا تو باہر نکلنے کا راستہ نہیں تھا، سامنے محراب ہے اور بند دیوار ہے۔ ایک سائیڈ پر فیملی کوارٹرز ہیں، کھڑکیاں نہیں ہیں، پیچھے پوری دیوار ہے اور ایک دروازہ ہے جہاں سے کوگوں کا آنا جانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانا ہال ہے کھمبے موجود 10 سے 12 کلو ہائی ایکسپلوژو ٹی این ٹی کا دھماکا جب بھی ہوگا تو نکلنے کی جگہ نہیں تھی، شاک ویوز سے دیواریں گریں، ستون نہیں ہیں تو دیواریں گرنے سے چھت بھی نیچے آئی، تمام نمازی اس کے نیچے آئے، آپ کے سامنے 36 گھنٹے سے ملبہ ہٹا رہے تھے، چاہتے تو 2 گھنٹے میں ہٹا دیتے لیکج احتیاط کی آج جو سانس لے رہے ہیں اسی احتیاط کی وجہ سے لے رہے ہیں۔

    آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ دائیں بائیں سے رنگ برنگے لوگ میرے بچوں کی لاشوں پر سیاست نہ کریں، آوازیں بند کریں مجھے کام کرنے دیں، تحقیقات مکمل ہوجائے گی تو شفافیت سے سامنے کھڑا کروں گا یہ گروپ تھا اور کہاں سے آئے تھے، مجھے اتنا تنگ نہ کریں کہ میں کہون بدلہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ معظم جاہ انصاری نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج آگئی ہے، میرے پاس 5 ،10 ،20 ہزار فون ہیں جن کا ڈیٹا نکالنا ہے اور اس کے لیے ٹائم چاہیئے، جہاں سے کیمرہ ملا منت کروں گا اپنی ڈی وی آر دیں، ایک آدمی 24 گھنٹے جاگے گا تو ایک ڈی وی آر دیکھے گا، 5 ہزار کیمرے ڈھونڈنے پڑے میں ڈھونڈوں گا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک فوٹیج سے پولیس لائن کی طرف آتے ہوئے خود کش بمبار کو نکال لیا ہے، اس کا چہرہ دیکھ لیا ہے، وہ اور مسجد سے سربریدہ ملنے والا ایک ہی آدمی ہے جو پولیس یونیفارم میں ہیں، عام جیکٹ پہنی ہوئی ہے ، سر پر ہیلمٹ پہنا ہوا ہے، موٹرسائیکل پر آیا تھا، موٹرسائیکل تلاش کرلی ہے، انجن چیسز نمبر مٹایا یوا تھا، اس کو ٹریس کرلیا ہے۔ آئی جی معظم جاہ نے مزید کہا کہ پولیس لائنز میں کیمروں سے بندہ آگیا چہرہ آگیا اگلا مرحلہ شناخت کا ہے اور اس کے سہولت کاروں تک پہنچنے کا ہے، برائے مہربانی جلد بازی نہ کریں ، مجھے کام کرنے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور 12 بج کر 37 منٹ پر گیٹ سے اندر داخل ہوتا ہے، ہمارے حولدار سے بات کرتا ہے، اس نے پوچھا تھا کہ مسجد کس طرف ہے ، وہ اندر سے واقف نہیں تھا کسی نے ٹارگٹ دیا ریکی بھی ضرور ہوئی، طریقہ کار سمجھایا گیا تو یہ اکیلا آدمی نہیں ہے۔ معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ سازش کو سائیڈ پر کریں گے، جو بات کریں گے پورے ثبوت سے کریں گے، بال بیرنگز ہمارے پاس ہیں، راتوں کو جاگ کر بہت تیزکام کررہے ہیں، میرے بچے جنہیں لڑنے کے لئے ٹرینڈ کیا وہ اگر اپنے تحفظ کی بات کرنا شروع کردیں تو میں کیا کہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    انہوں نے کہا کہ میرے جوان اپنا تحفظ خود کریں گے، ہم نے سب سے بات کی ہے انہیں بتایا ہے کہ آپ کا راستہ احتجاج کا نہیں دشمن کو ڈھونڈنے اور بدلہ لینے کا ہے. آئی جی نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ہے، انسان لڑ رہے ہیں، یہ خون کی جنگ ہے ایندھن کی نہیں، جنگ میں نقصان ہوتا ہے۔ مفروضات بند کریں اور ہمیں غمزدہ نہ کریں، آج حلف لیا ہے کہ خون کا آخری قطرہ بھی دینا پڑے تو دیں گے ، کسی کو صوبے کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں گے۔

  • انٹر بینک میں ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے

    انٹر بینک میں ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے

    انٹر بینک میں ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے
    امریکی ڈالر کچھ دیر کے لیے نیچے آنے کے بعد پھر اونچی اڑان بھرنے لگا جبکہ پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 270 روپے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 268 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    تاہم گزشتہ روز کی خبروں کے مطابق امریکی ڈالر طویل اڑان کے بعد گزشتہ دنوں نیچے آنا شروع ہوا تھا اور گزشتہ روز یکم فروری کی صبح بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا تھا اور ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں قدر میں 2 روپے 40 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 265 روپے 49 پیسے کا ہو گیا۔ جبکہ ان 2 روز میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے 15 پیسے کی کمی آ چکی تھی تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 276 روپے کا ہوگیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 683 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 620 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز سامنے آیا تھا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 46 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 719 پر آ گیا تھا جبکہ اس سے قبل 100 انڈیکس 40 ہزار 673 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔