دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے،خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں میں 23 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ سیکورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہو گئے

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 26 اور 27 مئی کو 2 آپریشنز کئے، ان دو آپریشن میں 23 دہشت گردجہنم واصل ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں ہونے والے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گردجہنم واصل ہوئے، دوسری کاروائی ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی جس میں سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں جہنم واصل کیا، اس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد زخمی بھی ہوئے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوئے ہیں،شہدا میں 32 سالہ نائیک محمد اشفاق بٹ (ساکن ضلع کہوٹہ)، 30 سالہ لانس نائیک سید دانش افکار (ضلع پونچھ)، 32 سالہ سپاہی تیمور ملک (لیہ)، 22 سالہ سپاہی نادر صغیر (باغ) اور 23 سالہ سپاہی محمد یاسین (خوشاب) شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اورایک جوان شہید ہوگیا تھا،کیپٹن حسین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے اور ان کی عمر 25سال تھی، کیپٹن حسین نے 4سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں والد ین اور بہن بھائی چھوڑے، حوالدار شفیق اللہ شہید ضلع کرک کے رہائشی اور عمر 36سال تھی۔ انہوں نے 18 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑے ہیں,مجموعی طور پر دو روز میں فورسز کی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 23 ہوگئی

ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

Shares: