25ہزاربھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنا غیرقانونی،وزیراعظم کا بڑا اعلان

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے غیرقانونی طورپرمقبوضہ کشمیر کو اپنے ساتھ شامل کیا،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب بھارت مقبوضہ کشمیرکے آبادیاتی ڈھانچے کوتبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے،25ہزاربھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنا غیرقانونی ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اقوا متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ کیاہے،میں دنیا کے دیگررہنماوَں سے بھی رابطے کر رہا ہوں،بھارت کےاقدامات جنوبی ایشیا کے امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں،

پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب سے 25000 بھارتی شہریوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دینے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

جموں و کشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (ضابطہ اخلاق) ، 2020″ کے تحت بھارتی سرکاری حکام سمیت غیر کشمیریوں کو جاری کردہ سرٹیفکیٹ غیر قانونی ، جعلی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں ،بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی سرا سرخلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب سے پچیس ہزار سے زائد بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے سرٹیفیکٹ دینے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے روکنے کیلئے فوری مداخلت کریں جہاں بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ غیر کشمیریوں کو جاری کردہ تمام ڈومیسائل فوری طور پر منسوخ کرے اور بھارت کو متعلقہ یو این ایس سی کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاکہ تازہ ترین اقدام پاکستان کے اس موقف کا واضح ثبوت ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل کیا جائے،جو آر ایس ایس-بی جے پی کے “ہندوتوا” ایجنڈے کا دیرینہ حصہ رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پہلے غیر ریاستی بھارتی افسر کو مستقل شہریت دے دی گئی

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

عید کے بعد مقبوضہ کشمیر میں طالبان کے پوسٹر، کیا طالبان غزوہِ ہند شروع کر رہے؟

دفتر خارج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرکے بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے متعلقہ قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ کے زیراہتمام ایک آزاد اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے استعمال سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ مسلسل پابندیوں ، فوجی کریک ڈاون ، ماورائے عدالت قتل ، نظربندیاں ، اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مزید مستقل کر سکتا ہے اور نہ ہی غیور کشمیری عوام کے حوصلوں کو کمزور کر سکتا ہے۔

 

Leave a reply