تین مرچی چکن

وقت :45 سے 50 منٹ

3 سے 4 افراد کے لئے

اجزائے ترکیبی مقدار
ہڈی کے بغیر چکن آدھا کلو
تیل ¼ کپ
دہی ½کپ
پیاز (کٹے ہوئے) ½کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
ٹماٹر (کٹے ہوئے) 1کپ

لمبی ثابت سرخ مرچیں 4سے 6عدد
(سفید سرکے میں ڈبوئی ہوئی)

گول سرخ مرچیں ثابت 4سے 6عدد
(سفید سرکہ میں ڈبوئی ہوئی)

ہری مرچیں ثابت 3سے 4عدد
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
زیرہ (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ

سجاوٹ کے لئے :
چوکور پیاز 4سے5ٹکڑے
چوکو ٹماٹر 4سے 5ٹکڑے

طریقہ کار :
چکن کو 3×3 سینٹی میٹرکے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ، ہلدی، خشک دھنیا پاؤڈر اور زیرہ شامل کریں۔ 10سے12 منٹ تک پکائیں جب تک مصالحہ تیا ر ہو کر گھی چھوڑ دے۔ چکن، دہی اور تینوں طرح کی مرچیں شامل کریں۔ ڈھکن دے کر آنچ ہلکی کردیں۔ 20سے 25منٹ تک گوشت کے نرم ہونے تک پکائیں۔ ڈھکن اتار کر 5سے 6 منٹ تک گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ چوکور پیاز اور ٹماٹر کے ٹکڑوں سے سجائیں روٹی اور نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ یہ ڈش کڑاہی یا موٹے پیندے کے برتن میں بھی بنا سکتے ہیں۔

Leave a reply