عمران خان ملک میں صدارتی نظام مسلط کررہے ہیں، مریم اونگ زیب نے بڑی بات کہہ دی

0
30

عمران خان ملک میں صدارتی نظام مسلط کررہے ہیں، مریم اونگ زیب نے بڑی بات کہہ دی

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ نے کہا ہے کہ زیب عمران صاحب ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنےکی کوشش کررہے ہیں ،یہ ترامیم قائد اعظم کی سیاسی ونظریاتی فکراورآئین کےبنیادی ڈھانچے کےخلاف ہیں.یہ چاہتےہیں22کروڑ عوام ووٹ نہ ڈالیں بلکہ مخصوص افراد کاالیکٹورل کالج سیاہ وسفید کا مالک بن جائے.

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ یہ قانون نہیں بلکہ انتخابی دھاندلی کا قومی منصوبہ ہے. آرٹی ایس کی پیداوارحکومت عوامی ووٹ سےجان چھڑانا چاہتی ہے،ان ترامیم کے بعد حکومت خود الیکشن کمیشن بن کرالیکشن کرائے گی، وہی جیتےگاجسےحکومت چاہےگی .

انتخابی قوانین میں تبدیلی کامقصدملک میں الیکشن کےبجائےسلیکشن کامستقل نظام مسلط کرناہے .مسلم لیگ ن نےحکومتی انتخابی ترامیم کو آئین اور الیکشن کمیشن پرسنگین حملہ قرار دے دیا.انتخابی قوانین میں تبدیلی کامقصدالیکشن کےبجائےسلیکشن کانظام مسلط کرناہے .

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ انتخابی قانون کےذریعےعمران صاحب ڈسکہ کی دھندپورےملک پرمسلط کرناچاہتےہیں،ان ترامیم کے بعدوہی جیتےگاجسےحکومت چاہےگی.یہ چاہتےہیں عوام ووٹ نہ ڈالیں بلکہ مخصوص افراد کاالیکٹورل کالج سیاہ وسفید کا مالک بن جائے،

Leave a reply