30 سال حکومت کرنیوالے حساب دینے کو تیار نہیں، شور مچایا ہوا ہے،وزیراعظم
30 سال حکومت کرنیوالے حساب دینے کو تیار نہیں، شور مچایا ہوا ہے،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو ماسک پہنے کی تاکید کرتا ہوں ،پاکستان کوبھی کرونا کی تیسری خطرناک لہرکا سامنا ہے، بھارت میں آکسیجن نہیں مل رہی ،لوگ سڑکوں پرمر رہے ہیں ہم نے کورونا کیسز کی شرح کو نیچے لے کر آنا ہے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں غریب لوگ نظر آتے ہیں،ہمارا انصاف کا نظام طاقتور ڈاکو کونہیں پکڑ سکتا، ہمارا انصاف کا نظام طاقتور لوگوں کے لئے فیل ہو چکا تھا،سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار تھی، جو انگریز ہسپتال چھوڑ کر گئے تھے وہی چل رہے تھے لیکن پھر غریبوں کے لئے سرکاری اور امیروں کے لئے پرائیویٹ بن گئے اور جو سپر رچ تھے وہ باہر سے علاج کرواتے یہ سسٹم ہی سارا غلط ہو گیا تھا، ہم نے لاہو رکو دیکھا، کچی آبادیاں بن رہی تھیں، میٹھا پانی لاہور کو چاہئے، صاف سٹی، گارڈن ہونے چاہئے، آہستہ آہستہ لاہور کو بہتر کر رہے ہیں، امیروں کے علاقے ڈیفنس، بحریہ اچھی سوسائٹیز ہین لیکن عام آدمی تنخواہ دار بارے کسی نے نہیں سوچا کہ اس نے کیسے گھر بنانا ہے،عام آدمی نے کچی آبادی بنانا شروع کر دی، آدھا کراچی کچی آبادی ہے جہاں کوئی کنکشن نہیں،لوگ گندگی میں رہتے ہیں، بیماریاں پھیل رہی ہیں سیوریج کا سسٹم نہیں، ساتھ قبضہ گروپ آتے گئے جنہوں نے زمینوں پر قبضے کئے، پولیس کے ساتھ ملکر زمینوں پر قبضے کئے گئے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس کے پاس پیسہ ہے وہ گھر بنا سکتا ہے لیکن عام آدمی، سرکاری ملازم، کسان چھوٹے انکے لئے ہم نے گھروں کا منصوبہ بنایاہے ،ہم چھوٹے لوگوں کو سہولیات دیں گے، وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا جس میں عام آدمی کو اوپر نہ اٹھایا جائے .ریاست مدینہ میں انصاف کی بالادستی قائم کی گئی،قانون کی حکمرانی تھی ،قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں 30 سال سے حکومت کرنیوالے اکٹھے ہوگئے ہیں، 30 سال حکومت کرنیوالے حساب دینے کو تیار نہیں، شور مچایا ہوا ہے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن کسی کو این آر او نہیں ملے گا، سرکار مدینہ نے کہا تھا کہ بیٹی بھی چوری کرے گی تو سزا ملے گی،مدینہ کو فلاحی ریاست بنایا گیا تھا،
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
عید کی شاپنگ کر کے گھر جانے والی فیملی موٹروے پر حادثے کا شکار