امریکا نے اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کا جواز بنا کر حماس کے سرکردہ رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی ہے

امریکی محکمہ انصاف نے حماس کے 3 متوفی رہنماؤں اسماعیل ہنیہ، محمد ضئف اور مروان عیسیٰ سمیت 6 مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی ہے،جن رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی گئی ہےان میں حماس کے موجودہ سربراہ یحییٰ سنوار، قطر میں مقیم حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ خالد مشعال اور لبنان میں مقیم حماس کے مرکزی رہنما علی براکہ شامل ہیں،امریکا کے اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کا کہنا ہے کہ حماس کے رہنماؤں نے ایران اور حزب اللہ کی حمایت سے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور وہاں کے شہریوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی پراسیکیوٹرز نے حماس کے 6 سرکردہ رہنماؤں کے خلاف رواں برس فروری میں ہی فرد جرم عائد کر دی تھی لیکن اسماعیل ہنیہ کی گرفتاری کی امید پر اس رپورٹ کو سیل کر دیا تھا تاہم ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل پر لگنے والے الزمات کے باعث امریکی محکمہ انصاف نے اس رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا۔

حماس رہنماؤں پر امریکی الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق نئی تجاویز مصری اور قطری حکام کو پیش کر دی ہیں،بیروت میں امریکن یونیورسٹی کے نامور فیلو رمی خوری کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے حماس رہنماؤں پر فرد جرم سے غزہ جنگ بندی میں امریکی ثالثی کا کردار متاثر ہوا ہے،ا امریکا غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی مکمل طور پر حمایت کر رہا ہے جسے اقوام متحدہ کی جانب سے نسل کشی کہا گیا ہے اور وہ طویل عرصے سے مزاحمتی گروپوں حماس اور حزب اللہ کو دہشتگرد گروپ قرار دے رہا ہے، اس اقدام سے واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ امریکا حماس کو اس کے اقدامات پر ذمہ دار ٹھہرانا چاہتا ہے

حماس،اسرائیل مذاکرات ختم، جنگ بندی نہ ہو سکی

 حماس نے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا

اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

Shares: