چاقو کا حملہ؛ 7 سال بعد متاثرہ شخص فوت گیا جبکہ تحقیقات شروع

چاقو کا حملہ؛ 7 سال بعد شخص مرگیا جبکہ تحقیقات شروع

ایک چاقو بردار شخص نے نوجوان پر حملہ کیا جس کے 7 سال بعد نوجوان کی موت ہوگئی۔ یہ موت قتل کہلائے گی یا نہیں، اس کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2015 میں انگلینڈ کے شہر ڈربی میں پیش آیا تھا جس میں 15 سالہ ٹرسٹن ہومز پر ایک ہوٹل کی پارکنگ میں چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

ٹرسٹن ہومز کا جگر پنکچر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔ ابتدائی سرجری ٹھیک ہونے کے باوجود 5 سال بعد ان کے جسم نے ٹرانسپلانٹ کو مسترد کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
پہلے ٹرانسپلانٹ میں درپیش مسائل کے باعث ٹرسٹن ہومز کو اپنے جگر کو تبدیل کرنے کے لیے مزید دو آپریشنز کی ضرورت تھی تاہم دو آپریشنز بھی ناکام ہوئے۔ تیسرے آپریشن کے بعد ان کے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ ٹرسٹس کی زندگی کو طول دینے کے لیے مزید کچھ نہیں کیا جا سکتا اور بالآخر 26 جون 2022 کو 23 سال کی عمر میں ٹرسٹن کا انتقال ہوگیا۔

Comments are closed.