وفاقی حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز

0
41
Parliment

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا دعویٰ ہے کہ وفاقی حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، تاہم انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملہ اہم ہے۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے، نگراں سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جبکہ ادھر دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اور ن لیگ کے رہنما اعظم نذیرتارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، اور اس کی مدت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، اسمبلی تحلیل سے متعلق علم غیب کسی کے پاس نہیں ہوتا، حالات کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں کچھ چھوٹی چھوٹی بے قاعدگیاں ہیں، الیکشن قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے جارہے۔

Leave a reply