ن لیگی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل،آٹھ فروری کو سرپرائز دیں گے، بلاول

0
240
ppp

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی منشور پر عمل درآمد کیا اور مستقبل میں بھی کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔سینیٹر رانا محمود الحسن، رانا اقبال سراج اور رانا طاہر شبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ باقی سب ادھر یا ادھر دیکھ رہے ہیں میں وہ واحد پارٹی قائد ہوں جو آپ کی طرف دیکھ رہا ہوں میں عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ بھی مجھے اور میرے دس نکاتی نظریے کو ووٹ کرینگے ،جنوبی پنجاب کے لیے کام کرتے رہیں گے، ملتان کے عوام کی تنخواہیں دگنی کریں گے ،ہم مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف لڑتے رہیں گے ،ہم 8 فروری کو سرپرائز دیں گے

بانی پی ٹی آئی ہمارا ساتھ دیتے تو الیکشن اصلاحات مزید بہتر ہوتیں،بلاول
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ایک جیل سے بچنا چاہتا ہے دوسرا جیل سے نکلنا چاہتا ہے ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ دیگر جماعتیں امیروں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دیتی ہیں،ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے، ہم اپنا بندوبست کرلیتے ہیں،کوشش ہے پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم بنے،بانی پی ٹی آئی دھاندلی کروا کرمسلط ہونےکی کوشش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارا ساتھ دیتے تو الیکشن اصلاحات مزید بہتر ہوتیں، پچھلےالیکشن میں بانی پی ٹی آئی دھاندلی کرنے میں کامیاب ہوئے اب پیپلز پارٹی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں، ہم مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں،پی ٹی آئی نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن میں گڑ بڑ کی، ہوسکتا ہے ان کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے دوسرے نشان پر الیکشن لڑنا پڑے گا

پانچ سال تک اسمبلی میں رہے مگر ہم مسلم لیگ نون کی قیادت سے ہاتھ تک نہیں ملا سکتے تھے،رانا محمود الحسن
اس موقع پر رانا محمود الحسن نے کہا کہ بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرتے ہیں،ن لیگ کے ساتھ اچھا وقت گزرا لیکن اپنی عزت پہلے ہے،ہم پانچ سال تک اسمبلی میں رہے مگر ہم مسلم لیگ نون کی قیادت سے ہاتھ تک نہیں ملا سکتے تھے۔آج ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سے نہ صرف ملاقات ہوئی ہے، بلکہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھر چل کر آئے ہیں،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ رانا محمود الحسن اور دیگر دوستوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوشی ہے،پیپلز پارٹی پورے ملک کی نمائندگی کرے گی ،این اے 150 سے اب پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا محمود الحسن ہوں گے

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

Leave a reply