نومئی واقعات،جوڈیشل انکوائری کی درخواست پرپشاور ہائیکورٹ کا "جواب”

0
80
highcourt

نومئی واقعات، جوڈیشل انکوائری بارے درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے جواب دے دیا

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نومئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لئے مراسلہ پشاور ہائیکورٹ کو بھجوایا گیا تھا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نومئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا، اس ضمن میں رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کے پی کو مراسلہ کا جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ ” درخواست کی موجودہ صورت کے پی گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے اس درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا”۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن سے متعلق خط لکھا تھا،ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست میں جوڈیشل افسران تعینات کرنے کی استدعا کی تھی،وزیر قانون خیبر پختونخوا، آفتاب عالم نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ چیف جسٹس کو بھیجے گئے خط میں 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔یہ اقدام 27 جون کو ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لیے گئے فیصلے کے مطابق اٹھایا گیا ہے، جہاں 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔ اس موقع پر حکومت نے عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ ان واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت کرے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صوبے میں حکومت سنبھالتے ہی یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے گی۔ اب اس وعدے پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے یہ عملی قدم اٹھایا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس انکوائری کے نتائج کا انتظار کریں گے اور اس کی سفارشات پر مکمل عمل کریں گے۔

نومئی کے واقعات کی فوٹیجز سامنے آ گئیں،حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی،توڑ پھوڑ

عمران خان کا بیان اور سانحہ 9 مئی کے ناقابل تردید شواہد

فریج،سائیکل آ گئی،اب کلب بھی جیل میں بنا دیں تاکہ ناچ گانے کا پروگرام چل سکے،عطا تارڑ

کل “شیخ مجیب بیانیہ” زمیں بوس ہوا اور آج عمران خان بیانیہ ڈھے گیا

معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply