9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

0
63
adyayla

عمران خان لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں موبائل ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو گئے، عدالت کی بولنے کی بھی اجازت، اجازت ملنے پر عمران خان حیران ہوگئے۔

عمران خان نے ویڈیو لنک پرپیشی کے دوران کہا کہ مجھے کہتے ہیں معافی مانگو، میں کہتا ہوں کہ آپ نے کروایا آپ معافی مانگیں، عمران خان نے 9 مئی کے تمام الزمات مسترد کر دیئے، کہا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات ہیں،میں 9 مئی کو تو وہاں موجود ہی نہیں تھا، وزیر آباد حملہ مجھ پر ہوا،گولیاں مجھے لگیں،میں نے درخواست دی کہ مقدمہ درج ہو لیکن انہوں نے میری درخواست پر عملدرآمد نہیں کیا،میرے اُوپر وزیر آباد میں حملہ ہوا، میری حکومت کے باوجود میری مرضی کی ایف آئی آر درج نہیں کی،اسلام آباد ہائیکورٹ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز غائب کر دی گئیں، میرے گھر میں حملہ کیا گیا، میں نے پُرامن احتجاج کا کہا تھا، 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دے رکھی ہے،9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کیلئے میں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو یاد دہانی کروائی ہے ہماری درخواست پر سماعت کریں، عمران خان نےبیان دیتے ہوئے کہا میری استدعا ہے جج صاحب میری تمام باتوں کو ریکارڈ کا حصہ بنائیں، جس پر جج انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ آپ بے فکر ہو جائیں، آپ کے تمام دلائل ریکارڈ کا حصہ ہوں گے،

وکلاء نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش نہ کرنے پر اعتراض اُٹھا دیا، موقف اختیار کیا کہ،ایسا ممکن نہیں کہ ملزم عدالت کے روبرو موجود نہ ہو اور اس کے ریمانڈ کی کاروائی شروع کردی جائے، عدالتی فیصلے بھی وکلا نے جمع کروا دیئے۔

جج انسداد دہشتگردی عدالت خالد ارشد نے ریمارکس دیئے، عمران خان صحت مند ہیں، وہ گفتگو کے دوران 2 بار کھڑے ہوئے، اس پر عمران خان کے وکلا بولے، یہ تو اچھی بات ہے ہم آپ کو گواہ بنائیں گے، جج اے ٹی سی نے جواب دیا،میں نے جج کی نظر سے دیکھا اور وہ چیزیں آپ کو بتائیں۔

عمران خان نے کہا کہ کیپیٹل ہل میں ویڈیوز کی بُنیاد ہر سزا ہوئی تھی،سُپریم کورٹ نے میری گرفتاری غیر قانونی قرار دی تھی،میری 28 سال کی سیاسی جدوجہد میں ایک بھی پُرتشدد کارروائی نہیں، کبھی تشدد کا نہیں کہا،میری خواہش تھی کہ آزادانہ تحقیقات ہوتیں

عمران خان کے وکلا نے کہا کہ عمران خان کا اگر جیل میں ریمانڈ ہورہا ہے تو اس کا حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،ایک جج صاحب نے ایسا کیا تھا ان کے خلاف انکوائری ہوئی تھی، عدالت ملزم کو براہ راست پیش کیا جائے،قانون کہتا ہے کہ اگر آپ پیش نہیں کر سکتے تو کسی سکیورٹی ادارے کو کہیں وہ پیش کرے گا،اگر آپ ایک ملزم کو بحفاظت پیش نہیں کرسکتے تو پھر آپ کی حکومتی رٹ کہاں ہے؟ ایسا کوئی حکم اور ریکارڈ موجود نہیں جس سے یہ واضح ہو کہ عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش نہیں کیا جاسکتا ہے،ہمارا اعتراض ہے کہ پہلے یہ طے کیا جائے کہ کیا ایسے سماعت کی جا سکتی ہے؟

پراسیکیوٹر نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا اعتراض مسترد کر دیا،کہا، ہم عمران خان کا جسمانی ریمانڈ اس لئے نہیں لے رہے کہ ان کو یہاں شفٹ کرنا ہے،ہم نے ویڈیو کی تصدیق کرنی ہے جو 9 مئی کو بنائی گئی ہے۔عمران خان کے وکلا نے کہا کہ ہم قانون کی بات کر رہے ہیں، پراسیکیوٹر ہم کو دیکھا دیں کہ کہاں لکھا ہے، ہم مان لیں گے،یہ کیس ہمارے لئے بہت اہم ہے،ہم تو سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں،شاہ محمود قریشی کے وکیل نے اگر اعتراض نہیں کیا تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے،

جج اے ٹی سی نے استفسار کیا کہ آپ عمران خان کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کررہے ؟سرکاری وکیل نے کہا کہ سیکیورٹی کی وجہ سے عمران خان کو عدالت پیش نہیں کرسکتے،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ یہ تو ان کی حالت ہے،تحفظ فراہم نہیں کر سکتے ہیں،جج انسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں وجہ یہ دی ہے کہ عمران خان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جا سکتا ہے، عمران کے وکیل کہتے ہیں کہ اگر آن لائن کرنا ہے تو قانون بتا دیں،ہمیں دکھا دیں کہ حکومت کا کوئی نوٹیفکیشن موجود ہے،کیا عمران خان کی سماعت کی حاضری لگی ہے،

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔

جغرافیہ کو ٹکڑے کرنیوالوں کے اوپر کبھی پابندی،آرٹیکل 6 لگایا گیا ؟ مشتاق احمد

پابندی لگانے کا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ پچگانہ قرار دیا

آرٹیکل 6 ، حکومت میں بیٹھے لوگوں پر بھی لگ جائے گا،شاہد خاقان عباسی

پابندی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل

پی ٹی آئی پرپابندی،رہنماؤں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی،عطا تارڑ کا بڑا اعلان

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

Leave a reply