کوئی سلنڈر نہیں پھٹا، شارٹ سرکٹ سے بوگیوں میں آگ لگی: عینی شاہدین

0
48

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوئی سلنڈر نہیں پھٹا، شارٹ سرکٹ سے بوگیوں میں آگ لگی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہدین کا کہنا تھا رات سے ہی بوگی نمبر 12 میں جلنے کی بو آ رہی تھی، سپارک سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن کچھ نہ کیا گیا، چلتی ٹرین سے چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔

سانحہ تیز گام ، شیخ رشید نے کوتاہی تسلیم کر کے بڑا اعلان کر دیا

یاد رہے پاکستان ریلوے میں حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں، گزشتہ ایک سال میں ریکارڈ 80 ٹرین حادثات ہوچکے ہیں، ریلوے ریکارڈ کے مطابق جولائی 2018ء سے جولائی 2019ء تک چھوٹے بڑے 80 کے قریب ٹرین حادثے ہو چکے ہیں۔
سب سے زیادہ جون میں 20 حادثات ہوئے جس میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ محکمہ ریلوے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، یکم جون کو لاہور یارڈ میں ریلیف ٹرین ڈی ریل ہوگئی۔ 3 جون کو عید سپیشل ٹرین لالہ موسی سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔

ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

تیز گام آتشزدگی ،پاک فوج کے جوان بھی مدد کو پہنچ گئے

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

5 جون کو فیصل آباد اسٹیشن کے قریب شاہ حسین ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 5 جون کو ہی کراچی ڈویژن میں کینٹر ٹرین کو حادثہ پیش آیا اور تھل ایکسپریس کی 5 بوگیاں کندھ کوٹ کے قریب پٹڑی سے اترگئیں۔ 20 جون کو حیدرآباد سٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

18 جون کو ملتان ڈویژن میں ہڑپہ سٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس ٹرین کی ڈائننگ کار کو آگ لگ گئی، 22 جون کو لاہور ریلوے سٹیشن کے یارڈ میں کراچی جانے والی تیزگام کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

11 جولائی 2019 کو صادق آباد کے قریب راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم 11 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور مسافر ٹرین کا انجن اور کئی بوگیاں تباہ ہوگئیں۔

 

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 65 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

ایم ایس کے مطابق 26 لاشوں مٰں سے 18 لاشیں ناقابل شناخت ہیں.

پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ٹرین حادثہ، 32 زخمیوں کی شناخت ہو گئی

Leave a reply