ابھینندن کی باقیات کو کہاں رکھ دیا گیا؟ بھارتی رسوائی اب دیکھے گی دنیا

0
37

ابھینندن کی باقیات کو کہاں رکھ دیا گیا؟ بھارتی رسوائی اب دیکھے گی دنیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کا شہر قائد کراچی میں پاک فضائیہ کے میوزیم میں مجسمہ نصب کیا گیا ہے ،میوزیم میں ابھییندن کے تباہ شدہ جہاز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں. پی اے ایف میوزیم میں ابھینندن کے پاس موجود نقشے، حربی سامان، گھڑی اور یونیفارم کے کچھ حصے بھی رکھے گئے ہیں۔

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

کشمیر کا مسئلہ ختم، اب پاک مقبوضہ کشمیر پر بات ہو گی، گدی نشین خواجہ معین الدین چشتی کی ہرزہ سرائی

کشمیر بچائیں یا درخت لگائیں؟ خان صاحب آپ ہی بتائیں

واضح رہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ اس روز پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کا مِگ 21 اور سخوئی ایس یو 30 طیارہ تباہ کرکے انڈین ونگ کمانڈر ابھینندن کو زندہ پکڑ لیا تھا، جس کی پاکستان میں اچھی خاصی خاطر تواضع کرکے واپس بھارت کے حوالے کیا گیا۔

کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

ابھینندن کو گرفتار کر کے اس کی پہلی ویڈیو گرفتاری کے بعد جو سامنے لائی گئی تھی اس میں ابھی نندن کو چائے پیتے دکھایا گیا تھا اس دروان اس سے بات چیت ہوئی تھی. ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا تھا واہگہ بارڈر پر اسے بھارت کے حوالہ کیا گیا، بھارت سرکارنے ابھینند ن کا طبی معائنہ کروانے کے بعد رخصت پر بھیج دیا تھا.

ادھربھارتی لوک سبھا میں کانگریسی رہنما ادھیررنجن چوہدری نے ایک عجیب مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ ابھی نندن کو حوصلہ بندھانے کے لیے اس کی موچھوں کو ہی کوئی نہ کوئی اعزاز دے .اپنی تجویز میں رنجن چوہدری نے کہا کہ حکومت کو چاہیے اور ان کی مونچھوں کو ’قومی مونچھ‘ قرار دیا جانا چاہیے۔‘

Leave a reply