بھارت پاکستان کے خلاف کیا کرنے والا ہے؟ وزیر خارجہ کا اہم بیان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے منصوبہ بندیاں کررہا ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتاہے،کل امریکی کانگریس کے کمیشن نے مقبوضہ کشمیر پرسماعت کی، اس سماعت میں کہا گیا بھارت میں ہندونیشنلزم بڑھ رہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع مواصلات ،دیگر بندشیں جاری ہیں، اجلاس میں کہا گیا بھارت میں اقلیتوں کےساتھ نارواسلوک ہورہا ہے، کمیشن نے بابری مسجد سے متعلق عدالتی فیصلے پرتشویش کااظہارکیا، سماعت میں کہا گیا آسام کے 20 لاکھ لوگ ریاست سےخارج قراردیئےگئے،
کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
کشمیر کے لیے آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اس کمیشن نےمطالبہ کیا مقبوضہ کشمیرمیں محاصرہ ختم کرایاجائے، پینل نے امریکی کانگریس سے قرارداد پاس کرانے کا مطالبہ کیاہے، بین الاقوامی مبصرین کومقبوضہ کشمیرجانےکی اجازت دی جائے، مقبوضہ کشمیرمیں پبلک سیفٹی ایکٹ فوری ختم کیا جائے،
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اس پیشرفت سے بھارت کافی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگیا، بھارتی معیشت کاگراف گررہاہے، بھارت کسی حرکت کاارتکاب کرسکتا ہے،