وزیر خارجہ کا قطر کا مختصر دورہ،قطری نائب وزیراعظم و ہم منصب سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں محاذ آرائی کسی فریق کے لیے سود مند ثابت نہیں ہوگی۔ معاملات کو سفارتی کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے سلجھانے کی کوشش کرنے چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود نے امریکہ سے واپسی پر قطر میں قیام کے دوران دوحہ میں قطری ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے، سفارتی کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے جاری کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔

قطری ڈپٹی وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ قطر کو سراہتے ہوئے افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کی تعریف کی۔

وزیر خارجہ نے قطری ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کے نہتے 80 لاکھ کشمیری گزشتہ 5 ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن، قید و بند کی صعوبتوں سمیت طرح طرح کے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان، قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے کا متمنی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمان بھارتی استبداد سے نجات حاصل کرنے کیلئے اقوام عالم بالخصوص مسلم امہ کی طرف دیکھ رہےہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں محاذ آرائی کسی فریق کے لیے سود مند نہیں ہوگی، معاملات کو سفارتی کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے سلجھانے کی کوشش کرنے چاہیے۔ افغانستان میں امن کیلئے پاکستانی مخلصانہ، مصالحانہ کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، افغان طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کی بحالی سے 40 سالہ طویل محاذ آرائی کے خاتمے، خطے میں قیام امن کی راہ ہموار ہونے کے روشن امکانات بن رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے قطری ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کو خطے میں کیے گئے اپنے حالیہ دوروں اور مختلف وزرائے خارجہ سے ہونے والے ٹیلیفونک رابطوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خطے میں تناؤ اور کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق رائے کا پایا جانا خوش آئند بات ہے. پاکستان، فریقین کو محاذ آرائی سے بچنے اور سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر،مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا تاکہ خطے کا امن، خطرات سے دو چار نہ ہو.

وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی قطر کے دورے کے بعد پاکستان واپس روانہ ہو گئے انہیں پاکستانی سفیر اور قطری حکام نے الوداع کیا.

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم دورہ امریکہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ کی نیویارک میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ،صدر سیکورٹی کونسل اور صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں

وزیرخارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کے خدشات ظاہر کئے،وزیر خارجہ نے امریکی سینٹ کے سینیئر اراکین ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی مشیر برائے قومی سلامتی اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں, وزیرخارجہ نےملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے،افغان مفاہمتی عمل ،خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں اور اپنے حالیہ دورہ ایران و سعودی عرب سے آگاہ کیا.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی طرف سے قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا جانا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے،وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں پاکستان کانگریشنل کاکس اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پاک امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اسے مزید مستحکم بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کے دورے سے قبل عمان کا بھی دورہ کیا، عمران سے قبل سعودی عرب اور ایران کا بھی دورہ کیا

Shares: