ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

0
44

ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

باغی ٹی وی رپورٹ : چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں،پاکستان میں بسنے والا ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد کی حمایت کرتا ہے۔ منگل کو ایئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام تھے، نئی نسل کو جدو جہد کشمیر کی تاریخ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سینئر صحافی حامد کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، رجسٹرار ایئریونیورسٹی ایئرکموڈور(ر) محمد سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں سید فخر امام نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں،ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، بھارت کشمیر ایشو کو اقوام متحدہ میں لیکر گیا۔سید فخر امام نے کہا کہ کشمیری عوام کو ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، نئی نسل کو کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں سے آگاہی ہونی چاہیے۔

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے تاریخی حوالے دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پہلا یوم یکجہتی کشمیر 14 اگست 1931 کو علامہ اقبال کی اپیل پر منایا گیا،شیخ عبداللہ کو قائد اعظم نے پاکستان میں شمولیت کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے ہندوستان کو ترجیح دی، آج اسکے بیٹے اور پوتے ہندوستان نے قید کردیے ہیں، قائد اعظم اور علامہ اقبال کا کشمیر سے گہرا تعلق تھا۔ سوال و جواب سیشن میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بنتا، پاکستان کا وجود نامکمل ہے۔ اس موقع پر ائر یونیورسٹی طلباء و طالبات کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

Leave a reply