پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ سری لنکا،سری لنکن وزیراعظم سے کی ملاقات

0
64

پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ سری لنکا،سری لنکن وزیراعظم سے کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سرکاری دورہ پر سری لنکا پہنچ گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسے سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ سری لنکن وزیراعظم نے سری لنکا کےلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے دونوں ممالک میں بالعموم اور فضائی افواج کے مابین بالخصوص دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،ایئر چیف سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

قبل ازیں ایئر چیف نے سری لنکن فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ایئر چیف کی آمد پر سری لنکن فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل سمنگلا دیاس سے ملاقات کی۔

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف نے اپنے ہم منصب کو ایوی ایشن کے مختلف شعبوں میں تربیت اور مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے تعاون کی مخلصانہ پیشکش پر شکرےہ ادا کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کےلئے نئی جہتوں کو تلاش کرنے پر اتفاق کیا

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی وزیر اعظم سری لنکا اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں

Leave a reply