مزید دیکھیں

مقبول

9مئی سانحہ:شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورجیل ٹرائل میں اہم...

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...

وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ بدھ سے...

میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، جنید اکبر

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا...

شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی...

کورونا خطرات کے پیش نظر ملک میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے،شہبازشریف

کورونا خطرات کے پیش نظر ملک میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے

باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا خطرات کے پیش نظر ملک میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کردیا انہوں‌نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے کورونا کو عالمی وبا قرار دینے کے بعد حکومت سنجیدگی دکھائے .اقدامات، انتظامات ، احتیاط وآگہی پر مبنی قومی حکمت عملی بنائی جائے.وزیراعلی سندھ اور ان کی ٹیم کے تحفظات اور تشویش پر فوری اقدامات کئے جائیں

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی کوششوں کے باوجود عمران نیازی کا اب تک رابطہ نہ کرنا قابل مذمت اور مجرمانہ لاپرواہی ہے .ذاتی سیاسی انتقام کو صحت عامہ کے ہنگامی اور حساس امور میں لانا وزیراعظم کے منصب اورفرض کی خلاف ورزی ہے
عمران نیازی نے اب تک کورونا کی عالمی وباپرایک اجلاس تک بلانے کی زحمت نہیں کی .ہوائی اڈے،بندرگاہوں، ملکی داخلی راستوں پر وفاق کا کنٹرو ل ہے، سکریننگ ٹھیک ہوتی تو بعد میں مریض سامنے نہ آتے . پوری دنیا کے سربراہان، وزراءاعظم اعلی ترین سطح پر معاملے کو نمٹنے کے لئے متحرک ہیں،یہ قوم کی زندگی کا مسئلہ ہے، اس پرمعیشت، آٹا چینی، بجلی گیس والا مجرمانہ رویہ رہا تو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے
ضروری فیصلے کرنے میں مجرمانہ غفلت اور تاخیر کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں