کرونا وائرس ،دنیا بھر میں مجموعی ہلاکتیں 5408، کتنے ہزار مریض ہوئے صحتیاب؟

0
40

کرونا وائرس ،دنیا بھر میں مجموعی ہلاکتیں 5408، کتنے ہزار مریض ہوئے صحتیاب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں،کوروناسے137ممالک میں اموات کی تعداد 5 ہزار 408 تک جاپہنچی.

یورپ کی صورتحال چین سےبدترہو چکی ہے،اٹلی میں مزید250اموات ہوئی ہیں،برطانیہ میں ایک ہی روزمیں202کیسزسامنے آنے سے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد800ہوگئی،اسکاٹ لینڈمیں پہلی ہلاکت ہوئی ہے،برطانیہ میں اموات کی تعداد 11ہوگئی

کرونا وائرس سے اسپین47،فرانس18،سوئٹزرلینڈ4،نیدرلینڈزمیں5اموات ہوئیں،بھارت میں بھی کرونا وائرس سے دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں، کرونا وائرس سے صحت یاب افرادکی تعدادمیں بھی اضافہ،مجموعی تعداد 71 ہزارہوگئی.

دنیا بھر میں بڑی بڑی شخصیات کوروناکاشکارہوئیں،اسپین کی ملکہ بھی بیمارہیں، ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،آسٹریلین وزیرداخلہ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے،اقوام متحدہ کےہیڈکوارٹرزمیں فلپائنی سفیرکاکوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے.ایران میں دو وزراء اور نائب صدر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے

کرونا وائرس، آئی پی ایل میچز خطرے میں،مہاراشٹر کے بعد دہلی نے بھی کیا انکار

Leave a reply