کرونا وائرس، احتیاطی تدابیر، ڈی سی حافظ آباد نے کیا منفرد انداز میں پیغام جاری

کرونا وائرس، احتیاطی تدابیر، ڈی سی حافظ آباد نے کیا منفرد انداز میں پیغام جاری
پاکستان میں کرونا وائرس سے مریضوں کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی ہے، پنجاب میں بھی کرونا کے مریض سامنے آ چکے ہیں ایسے میں ڈی سی حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلئے نظم پڑھی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے.

ڈی سی حافظ آباد کا کرونا سے بچاؤ کے لئے نظم پڑھتے ہوئے کہنا تھا کہ پر ہجوم جگہوں پر تم کم ہی جانا، نہ گلے ملنا ،نہ ہاتھ ملانا ، بس دور سے ہی سلام کرنا یوں، ڈرو نہ ڈرو نہ، ڈرونہ لڑو ملکر کرونا سے، بار بار ہاتھو‌ں کو دھونا ،تم کرونا سے نہ گھبرانا،راشن کا ڈھیر نہ لگانا، ہمیں یہ ہے کہنا کرونا سے ڈرو نہ ڈرو نہ، کرونا سے سب ملکر لڑو نہ، بار بار ہاتھوں کو دھونا

ڈی سی حافظ آباد کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے،

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32  اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے کئی ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 35 ہزار 813 سے بھی تجاوز کرگئی۔خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں

Comments are closed.