کرونا وائرس، شہبازشریف کی جانب سے حکومت پر روزانہ کی تنقید کا سلسلہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ بنیاد پر منعقد کیا جائے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے اور صوبوں کو حفاظتی لباس، دیگر ضروری سامان کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے ،افسوس وزیراعظم اور ان کی ٹیم اب تک یہ بنیادی کام بھی نہیں کرپائی ،فروری میں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کو 2.5 ارب روپے مل جاتے تو حالات آج اتنے خراب نہ ہوتے صوبے دہائی دیتے رہ گئے، وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے ضروری اشیا کی منظوری نہ دے کر مجرمانہ غفلت کی.

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ،دو دن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یکدم اضافہ شدید پریشانی کا باعث ہے، کورونا مریضوں کی تعداد سینکڑوں سے ہزاروں میں تبدیل ہونا سنگین صورتحال کا اعلان ہے، جب تک حکومت کورونا کے ٹرینڈ کو سمجھے گی، بہت دیر ہوچکی ہوگی۔

ملک بھر میں کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے

کرونا وائرس کے سندھ میں 676 مریض، پنجاب میں 708، خیبرپختونخوا میں 253، گلگت بلتستان میں 184 مریض ہیں، بلوچستان میں کرونا وائرس کے 158، اسلام آباد میں 54، آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں،

کرونا وائرس سے ملک بھر میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 9 ہوئی ہیں، سندھ میں 8، کے پی میں 6، گلگت میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے،پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، سندھ، کے پی، بلوچستان، پنجاب میں مارکیٹس، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں، ریلوے سروس کو بھی تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے، فضائی سروس بھی معطل ہے،

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار آج سے صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے۔ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کریانہ، سبزی کی دکانیں او رجنرل سٹورز وغیرہ شام 5 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا

خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات مزید سخت کر دئیے ہیں۔ محکمہ ریلیف وآبادکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام سے مشاورت کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب صرف انتظامی کمیٹی پر مشتمل پانچ افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے تاہم عام لوگ مساجد کے بجائے اپنے گھروں نماز ادا کریں گے.

اس سے قبل پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں مساجد کے حوالہ سے یہ فیصلے ہو چکے تھے کہ ایک مسجد میں تین سے پانچ نمازی نماز ادا کریں گے.

Shares: